بنوں میں پولیس پر ڈرون اور فائرنگ کے الگ الگ حملے، 3 اہلکار زخمی، دہشت گرد ہلاک
👁️ 228 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس پر ڈرون اور فائرنگ کے الگ الگ حملے، 3 اہلکار زخمی، دہشت گرد ہلاک
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے شورش زدہ ضلع بنوں میں پولیس پر دو الگ الگ حملوں میں تین اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دوسری کارروائی میں پولیس نے جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں پیش آیا جہاں شیخ لنڈاک کے مقام پر قائم پولیس چوکی ڈرون حملے کا نشانہ بنی۔ حملے کے نتیجے میں کانسٹیبل حمیداللہ، کانسٹیبل اسلم شاہ اور کانسٹیبل اسماعیل زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔
دوسرا واقعہ شابری بھرت کے مقام پر تھانہ منڈان کی حدود میں پیش آیا جہاں ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ پولیس نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ہلاک دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی زیرِ قیادت ایس پی رورل محمود نواز خان، ڈی ایس پی ریاض خٹک، اور ایس ایچ او تھانہ منڈان بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او یاسر آفریدی نے بہادری سے مقابلہ کرنے والی پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں نے دلیرانہ کارروائی سے بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا۔
ڈی آئی جی سجاد خان نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان بھی کیا۔
حکام کے مطابق دونوں واقعات کی تفتیش جاری ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C