15/September/2026

بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا

👁️ 66 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا

بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا

بنوں(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش  زدہ ضلع بنوں کے احمد زئی تھانے کی حدود میں دہشتگردوں نے مبینہ طور پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بنوں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ کارروائی کی نگرانی ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے کی، جبکہ ایس پی سی ٹی ڈی بنوں ریجن فضل وحید خان، متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

سیکیورٹی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی تلاش شروع کی اور ان کے ممکنہ فرار کے راستے بند کرنے کی کوشش کی۔ سرچ آپریشن صبح سے دوپہر تک جاری رہا، جس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا، جس کی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ ابتدائی اطلاعات میں مزید دہشتگردوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم باقی دہشتگرد دشوار گزار اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہلاک و زخمی ساتھیوں کو ساتھ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بنوں پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور امن کمیٹی کی مشترکہ کارروائی کے دوران علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

پولیس نے شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C