خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
👁️ 60 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
کابل(ڈیلی اردو)افغانستان کے صوبہ خوست میں جنگی باقیات میں شامل ایک غیر پھٹا ہوا گولہ بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک 10 سالہ لڑکے اور ایک بچی کی ہلاکت جبکہ ایک اور بچی کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ خوست کے علاقے نمرو میں پیش آیا، جہاں بچوں کو مبینہ طور پر زمین سے ایک غیر منفجرہ گولہ ملا۔ بچے اس کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں متاثر ہونے والی دونوں بچیوں کی عمریں تقریباً 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ زخمی بچی کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
افغانستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران ہونے والی لڑائیوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں اور غیر پھٹے ہوئے گولہ بارود موجود ہیں، جو بالخصوص بچوں اور دیہی آبادی کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
رواں برس بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگوں اور جنگی باقیات کے دھماکوں سے شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C