بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان شدت پسندوں کی شناخت ہوگئی
👁️ 74 بار دیکھا گیا
بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان شدت پسندوں کی شناخت ہوگئی
بنوں (ڈیلی اردو) بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان شدت پسندوں کی شناخت ہوگئی، 2 افغان دہشتگردوں کی پہلے سے شناخت ہوئی تھی۔
ذرائع تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے ہے، ایک حملہ آور کی شناخت عبدالرزاق حجران المعروف اظہر کے نام سے ہوئی، عبدالرزاق افغانستان کےصوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالاگو بازار کا رہائشی تھا۔
حملے میں افغان دہشت گرد انصار اللّٰہ المعروف طیب بھی مارا گیا، خودکش حملہ آور انصاراللّٰہ کا تعلق افغانستان کےعلاقے میدان سحر وردگ سے تھا، حملے میں ملوث پانچواں دہشتگرد عتیق اللّٰہ بھی افغان شہری ہے۔
ذرائع تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد عتیق اللّٰہ صافی کابل پل چرخی کا رہائشی تھا، سیکیورٹی ادارے بنوں کینٹ حملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
واضح ر ہے کہ بنوں کینٹ کی دیوار کے قریب 4 مارچ کو 2 خودکش حملے ہوئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم گل بہادر گروپ نے قبول کی تھی۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 16 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26399 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15637 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11934 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9293 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7547 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5513 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C