بنگلا دیشی اور بھارتی فوج میں جھڑپ، ایک بھارتی فوجی ہلاک، ایک زخمی
👁️ 102 بار دیکھا گیا
بنگلا دیشی اور بھارتی فوج میں جھڑپ، ایک بھارتی فوجی ہلاک، ایک زخمی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بنگلا دیش اور بھارت کے سرحدی علاقے میں بنگلادیشی سرحدی گارڈز کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی اور بھارتی افواج کے درمیان اشتعال انگیزی کا واقعہ دونوں ممالک کے سرحدی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار ایک بھارتی ماہی گیر کو بنگلا دیشی سرحدی گارڈز (بی جی بی) کی حراست سے واپس لینے گئے تھے۔
Border Security Force (BSF) Head Constable, Vijay Bhan Singh lost his life today after Border Guards Bangladesh (BGB) troops opened fire on a BSF party which was trying to trace an Indian fisherman along Indo-Bangla Border. He was part of the BSF's search party. pic.twitter.com/RMuc6Uwpv0
— ANI (@ANI) October 17, 2019
بنگلا دیش کی جانب سے تین بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے 2 کو رہا کردیا گیا جب کہ ایک کو رہا کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔
اس لیے جب بھارتی اہلکار اپنے ماہی گیر کی واپسی کیلئے بنگلا دیشی سرحدی حکام سے ملنے گئے تو اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک بھارتی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
WB: Border Guards Bangladesh (BGB) troops opened fire on BSF party which was trying to trace an Indian fisherman. Head Constable Vijay Bhan Singh received bullet injuries on his head & later succumbed to his injuries. Another Constable has been taken to a hospital in Berhampore. pic.twitter.com/WKyLFxRBfv
— ANI (@ANI) October 17, 2019
واقعے کے بعد بی ایس ایف چیف اور بنگلہ دیشی ہم منصب کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں واقعے کی تحقیقات کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کو غیر معمولی سمجھا جارہا ہے کیونکہ بنگلا دیشی اور بھارتی فورسز میں گذشتہ 20 سالوں میں اشتعال انگیزی کا ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C