بوسٹن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون اور ایشیائی امریکی میئر منتخب
👁️ 27 بار دیکھا گیا
بوسٹن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون اور ایشیائی امریکی میئر منتخب
بوسٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکہ کی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن کی تاریخ میں پہلی بار منگل کو کسی خاتون اور ایشیائی امریکی کو میئر منتخب کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق بوسٹن کی طویل تاریخ میں 36 سالہ میشل وو پہلی غیر سفید فام میئر منتخب ہوئی ہیں۔ اس سے قبل صرف سفید فام مردوں کو ہی میئر کے لیے منتخب کیا جاتا رہا ہے۔
میشل وو نے اپنی ساتھی سٹی کونسلر انیسا ایسیبی جارج کو شکست دی ہے۔ دونوں ڈیموکریٹس نے ستمبر میں ہونے والے ابتدائی انتخابات میں میئر کی نشست کے دیگر امیدواروں کو شکست دینے کے بعد ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کیا۔
میئر کے لیے شکست کا سامنا کرنے والے دیگر امیدواروں میں قائم مقام میئر کم جینی بھی شامل ہیں۔
کم جینی وہ پہلی خاتون اور سیاہ فام ہیں جنہیں بوسٹن کے سابق میئر مارٹی والش کے مستعفی ہونے کے بعد بوسٹن کے قائم مقام میئر کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔
مارٹی والش نے رواں برس امریکی صدر جو بائیڈن کی لیبر سیکرٹری بننے کے لیے میئر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
اس موقع پر میشل وو نے کہا کہ “ہم اس لمحے کے لیے تیار ہیں اور ان تمام لوگوں کو خوش آمد کہیں گے جو اس شہر کو اپنا گھر سمجھتے ہیں۔”
Thank you, Boston. ????
— Michelle Wu 吳弭 (@wutrain) November 3, 2021
مشیل وو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بوسٹن کے شہریوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ میشل وو کے والدین تائیوان سے امریکہ ہجرت کر کے آئے تھے۔ وہ شکاگو میں پلی بڑھی ہیں جب کہ ہارورڈ یونی ورسٹی اور ہارورڈ لا اسکول سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے انہیں بوسٹن منتقل ہونا پڑا۔
بوسٹن میں عام طور پر ان ہی افراد کو میئر کی نشست کے لیے منتخب کیا جاتا ہے جن کا تعلق بوسٹن سے ہی ہو۔
میشل وو کو متعدد ہائی پروفائل شخصیات کم جینی، امریکی سینیٹر الزیبتھ وارن، ایڈورڈ مارکی اور امریکی ایوانِ نمائندگان کی آیانا پریسلی کی حمایت حاصل تھی۔
تاہم ان کے مدِ مقابل امیدوار انیسا ایسیبی جو بوسٹن میں ہی پیدا ہوئیں اور پلی بڑھی ہیں، انہوں نے سرکاری اسکولوں میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ بوسٹن میں ہی ایک چھوٹا کاروبار بھی شروع کیا جس کی وجہ سے انہیں لیبر یونین کی حمایت حاصل تھی۔
حالیہ انتخابات بوسٹن کی آبادی میں تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔ امریکی مردم شماری کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بوسٹن میں آبادی کا 44.6 فی صد سفید فام، 19.1 فی صد سیاہ فام، 18.7 فی صد لاطینی اور 11.2 فی صد ایشیائی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C