بھارتی بحریہ کا گلائیڈر طیارہ کریش، دو اہلکار ہلاک
👁️ 146 بار دیکھا گیا
بھارتی بحریہ کا گلائیڈر طیارہ کریش، دو اہلکار ہلاک
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی بحریہ کا بغیر انجن طیارہ کریش ہو گیا جس میں سوار دو نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلائیڈر طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ کیرالہ میں کوچی کے مقام پر گر کر تباہ ہوا۔ حادثہ بھارت کے مقامی وقت صبح 7 بجے پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور پائلٹوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے دونوں نیوی اہلکاروں کی موت کی تصدیق کی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ بھارت کی سدرن نیول کمانڈ نے حادثے کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
سندھ :سیاست گرم، کراچی میں آج پی پی، حیدرآباد میں ایم کیو ایم کا پاور شو
قبل ازیں بھارتی فضائیہ کے طیارے بھی حادثات کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ مئی 2020 میں بھارتی ایئر فورس کا طیارہ مگ 29 تربیتی پرواز کے دوران جالندھر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ 2018 کے بعد بھارتی ایئر فورس کے 13 طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔
گزشتہ سال فروری اور مارچ کے دوران بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور 10 جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں مالیت کے طیاروں میں سے چار فنی خرابیوں کے باعث، دو آپس میں ہی ٹکرانے سے تباہ ہوئے جبکہ دو پاکستانی فضائیہ نے مار گرائے تھے۔
یکم فروری 2019 کو بھارتی طیارہ میراج فنی خرابی کے باعث زمین بوس ہوگیا جب کے کچھ روز بعد 12 فروری کو بھارت کا مگ 27 تکنیکی خرابی سے گر کر تباہ ہوا۔ 19 فروری کو دو بے ہاک طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔
پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی پر 27 فروری کو بھارت کے جنگی طیارے مگ 21 اور ایس کیو 30 کو مار گرایا تھا اور گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک جنگی طیارہ بھی فنی خرابی کے باعث گر گیا تھا۔
بھارتی ایئرفورس کے پاس اس وقت 60 میگ 29 طیارے ہیں اور ان سبھی کو جدید طیارہ سازی اور بہتر ہتھیاروں کے ساتھ مل کر ملٹیروول جیٹ طیاروں میں تبدیل کیا گیا ہے جو ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمینی مشن بھی یکساں طور پر انجام دے سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C