بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ پاکستان کے اہم سیاستدانوں کو نشانہ بنا سکتی ہے، شیخ رشید
👁️ 45 بار دیکھا گیا
بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ پاکستان کے اہم سیاستدانوں کو نشانہ بنا سکتی ہے، شیخ رشید
لاہور (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستانی سیاستدانوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرس کے دوران شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین واپس آگئے ہیں، اب نوازشریف کو بھی آجانا چاہیے، نواز شریف کو معلوم ہے کہ ان کی سیاست ختم ہوچکی ۔ مریم نواز بھی نااہل ہیں،
انہوں نے شہباز شریف کو مفلوج کردیا ہے۔ شہباز شریف، نواز شریف کے غیر سیاسی اور غیر اخلاقی بیان کے سامنے نہیں کھڑے ہو سکتے۔ اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اگلی نسل کا کوئی راستہ نکلے، مریم نواز نے بات کرنے کے لئے پی ڈی ایم کی چھتری کا سہارا لیا ہے۔ مریم نواز نے نواز شریف کے بیانیے کی نفی کی ہے، وہ ایک ٹکٹ میں 2 مزے لے رہی ہیں۔ ان کے پیر زمین پر بھی ہیں اور وہ آسمان کو بھی چھورہی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے سارے لوگ نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں، پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی (ن) لیگ اور جے یو آئی کی جماعتیں اہم ہیں باقی تمام پارٹیاں پوائنٹ سکورنگ کررہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن اور (ن) لیگ کا بیانیہ قریب قریب قریب ہے، پیپلز پارٹی ان کے ساتھ نہیں چلے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج ’جیسا کرو گے ویسا بھرو گے‘ کے مطابق جواب دیتی ہے۔ ملک میں بھارت کے بیانیے پر جس نے بھی کام کیا اس کی سیاسی قبر ہی بنی ہے۔ آرمی چیف کہ چکے ہیں کہ پاک فوج منتخب حکومت کے ساتھ ہے، عمران خان محنت کررہے ہیں، 30 دسمبر سے پہلے مہنگائی کو کنٹرول کرلیں گے اور5 سال پورے کریں گے۔ عمران خان حکومت میں رہیں یا نہ رہیں، وہ کسی کرپٹ سے معاملہ نہیں کر سکتے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک معاہدہ نہیں دیکھنا چاہتا، بھارت سرحدوں پر پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، اس لئے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں ہو سکتی ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ پاکستان سیاستدانوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، ’را‘ کسی بھی بڑے سیاست دان کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
پاکستان میں کورونا پھیل رہا ہے، اس لئے جلسے جلسوں سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔
شیخ رشید نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ میرا سیاسی تجزیہ کہتا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پہلے نمبر پر پی ٹی آئی، دوسرے نمبر پر پیپلز پارٹی، تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار اور چوتھے نمبر پر (ن) لیگ ہوگی۔ اتوار کو ووٹ گلگت بلتستان کے عوام نے دینے ہیں، جو بھی فیصلہ ہوا وہ سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہوگا۔ الیکشن میں ہارنے والا یہ ہی کہے گا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا ن لیگ میں سے دسمبر سے فروری تک آوازیں اٹھیں گی۔ پی ڈی ایم میں حکومت گرانے کی سکست نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C