بھارتی پارلیمان پر حملے کی برسی پر ایک اور ‘حملہ’، 5 گرفتار
👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارتی پارلیمان پر حملے کی برسی پر ایک اور ‘حملہ’، 5 گرفتار
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) بھارتی پارلیمان کی سکیورٹی میں زبردست چوک پر حکومت پر تنقید کے درمیان وزیر اعظم نریندرمودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں صورت حال کا جائزہ لیا۔ ادھر آٹھ سکیورٹی اہلکاروں کو معطل اور پانچ ‘حملہ آوروں’ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انتہائی سکیورٹی والی بھارتی پارلیمان کے اندر بدھ کو پیش آنے والے واقعے نے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ اپوزیشن مودی حکومت سے اس معاملے پر جواب طلب کر رہی ہے۔ اس واقعے پر آج پارلیمان کے دونوں ایوان ہنگامے کی وجہ سے ملتوی کرنے پڑے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سینیئر وزیروں کے ساتھ اس واقعے پر تبادلہ خیال کیا۔ پولیس نے چھ میں سے پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے سخت قانون ‘یو اے پی اے’ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے جب کہ سکیورٹی میں خامیوں کے لیے آٹھ سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ہوا کیا تھا؟
کل بھارتی پارلیمان پر ہونے والے حملے کی بائیسویں برسی تھی۔ وزیر اعظم مودی نے مذکورہ حملے میں اپنی جان گنوانے والے بہادروں کو صبح کو ہی خراج عقیدت پیش کیا تھا۔
دوپہر تقریباً ایک بجے اراکین پارلیمان نے وزیٹرز گیلری سے دو لوگوں کو نیچے کودتے دیکھا۔ انہوں نے رنگین دھواں بھی پھیلا دیا۔ اس واقعے سے پارلیمان کے اندر ہنگامہ ہوگیا اور اراکین پارلیمان اپنی سلامتی کے تئیں فکر مند نظر آئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے تاہم ان دونوں حملہ آوروں کو اپنی گرفت میں لے لیا۔
اسی دوران پارلیمان کے باہر بھی دو لوگوں نے رنگین دھواں چھوڑ دیا۔ پولیس نے بعد میں بتایا کہ اراکین پر کودنے والے لوگوں کے دو دیگر ساتھی وزیٹرز گیلری میں موجود تھے اور ‘حملہ آوروں’ کی مدد کر رہے تھے۔ انہوں نے نعرے بھی لگائے۔
سن 2001 میں 13 دسمبر کو ہی دہشت گردوں نے پارلیمان پر حملہ کیا تھا جس میں پانچ حملہ آوروں سمیت چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس وقت بھی مرکز میں بی جے پی کی حکومت تھی۔
بھارت نے اس حملے کے لیے پاکستان سے سرگرم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ اور جیش محمد کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان کی سفارش پر پاس جاری
پولیس کے مطابق اس واقعے میں ملوث ساگر شرما، منورجن ڈی، نیلم آزاد، انمول شنڈے اور وکرم عرف وکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ للت جھا مفرور ہے۔ ان لوگوں کا تعلق ملک کی مختلف ریاستوں سے ہے۔ ان کی ملاقات آن لائن ہوئی تھی اور پچھلے کچھ دنوں سے دہلی کے نواحی علاقے گروگرام میں ایک ساتھ رہ رہے تھے۔
میسور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرتاپ سمہا کی سفارش پر ان لوگوں کو وزیٹرزپاس جاری کیے گئے تھے۔
ان ملزمین کے خلاف انسداد دہشت گردی کے متعلق سخت ترین قانون یو اے پی اے کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے پورے معاملے کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ان ملزمین کے اس اقدام کا اصل سبب کیا تھا لیکن ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بے روزگاری کی وجہ سے پریشان تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ” نامناسب قدم” اٹھایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
فلسطینی صدر محمود عباس کو اسرائیل کی نئی حکومت سے مذاکرات کی امید
29/October/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خاران میں 5 ڈرون حملے ناکام، سکیورٹی فورسز نے تمام ڈرون مار گرائے
29/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
کرم : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک
29/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد
29/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ٹانک: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 16 زخمی
29/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، 2 افراد زخمی
29/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26410 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15647 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11951 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9309 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7563 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5535 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C