بھارت: آسام میں اسامہ بن لادن نامی ہاتھی کا حملہ، پانچ افراد ہلاک
👁️ 151 بار دیکھا گیا
بھارت: آسام میں اسامہ بن لادن نامی ہاتھی کا حملہ، پانچ افراد ہلاک
نئی دہلی (ویب ڈیسک) اسامہ نامی ہاتھی کا حملہ، پانچ افراد مارے گئے۔ بھارت میں اسامہ بن لادن نامی ہاتھی نے ایک گاوں پر حملہ کرکے پانچ افراد کو مار ڈالا،
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک مقامی شخص کے مطابق اس بھپرے ہوئے ہاتھی نے ریاست آسام کے دیہات بولتار میں حملہ کیا تھا۔
اس شخص نے مزید بتایا ہے کہ ماضی میں بھی اسہی ہاتھی نے کئی لوگوں کو مارا ہے اور یہی ہاتھی چاولوں کے کھیتوں کو بھی برباد کرچکا ہے۔
واقعے کے بعد حکام حرکت میں آگئے ہیں اور ہاتھی کو پکڑنے کیلئے آپریشن محکمہ جنگلات کی جانب سے شروع کردیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا اس ہاتھی کے ساتھ کیا کرنا ہے۔
حکام اس اسامہ نامی ہاتھی کی تلاش کیلئے ڈرونز کے علاوہ پالتو ہاتھیوں کو بھی استعمال کررہے ہیں۔
محمکہ جنگلات کے حکام کی جانب سے علاقے میں ہاتھی کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔
تاہم حکام کے مطابق اسامہ بن لادن نامی ہاتھی کی تلاش کے دوران لوگوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے۔
محکمہ جنگلات کے حکام نے اسامہ نامی ہاتھی کو دیکھنے کا دعوٰی بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے ایک جھنڈ میں پناہ لی ہوئی تھی لیکن پھر جنگل میں مزید اندر فرار ہوگیا۔ خدشہ ہے کہ یہ ہاتھیوں کے ریوڑ میں پناہ لیے ہوئے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C