بھارت: درگاہ میں توڑ پھوڑ، مزار اور مینار کو بھگوا میں رنگ دیا
👁️ 88 بار دیکھا گیا
بھارت: درگاہ میں توڑ پھوڑ، مزار اور مینار کو بھگوا میں رنگ دیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی صوبے مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ضلعے میں پچاس سالہ قدیم ایک درگاہ میں توڑ پھوڑ کی گئی، مزار اور گنبد و مینار کو بھگوا رنگ میں رنگ دیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔
یہ واقعہ ہوشنگ آباد ضلع، جس کا نام تبدیل کرکے اب نرمداپورم کردیا گیا ہے، ہیڈکوارٹر سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ایک گاوں میں پیش آیا۔
???????? – ???????? ???????????????????????????????? ???????????? #???????????????????????????????????????????????? ????????????????-????????????????????????????
Hindutva Goons Vandalises Shrine, Paints Dargah ???????????????????????????? in Narmadapuram, #MadhyaPradesh #KashmirFiles #ArrestHindutvaGoons
Report and Picture Courtesy The Quint pic.twitter.com/vzxvneYbJc
— তন্ময় l T͞anmoy l (@tanmoyofc) March 14, 2022
مدھیہ پردیش میں ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔ درگاہوں اور مزاروں میں توڑ پھوڑ کے ایسے کئی واقعات ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی حالیہ مہینوں میں پیش آچکے ہیں۔
مزار کے نگراں عبدالستار نے بتایا کہ صرف مینار کو ہی نہیں بلکہ مزار اور داخلی دروازے کو بھی بھگوا رنگ سے رنگ دیا گیا۔
خیال رہے کہ بھگوا (زعفرانی) رنگ کو بھارت میں قوم پرست اور شدت پسند ہندو اپنا مذہبی رنگ سمجھتے ہیں۔ یہ رنگ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے پرچم کا بھی بڑا حصہ ہے۔
عبدالستار کا کہنا تھا کہ آج (پیر) صبح تقریباً چھ بجے گاوں کے مقامی نوجوانوں نے انہیں مطلع کیا کہ درگاہ کو بھگوا رنگ میں رنگ دیا گیا ہے۔ “جب میں درگاہ پر پہنچا تو دیکھا کہ اس کے دروازے توڑ دیے گئے ہیں۔ صرف مینار ہی نہیں بلکہ مزار اور داخلی دروازے کو بھی بھگوا رنگ سے رنگ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ درگاہ کے احاطے میں نصب ہینڈ پمپ کو بھی اکھاڑ دیا گیا ہے۔”
कल #MadhyaPradesh में नर्मदापुरम (पहले होशंगाबाद) जिले के सेमरी हरचंद इलाके में बनी मजार पर कुछ लोगों ने भगवा रंग पोत दिया था। @ShyamMeeraSingh @thealokputul @vinodkapri @riteshmishraht @zoo_bear pic.twitter.com/blYVdxhYzD
— Vishnukant (@vishnukant_7) March 13, 2022
پولیس پرکارروائی کرنے میں تاخیر کا الزام
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب پولیس سے اس کی شکایت کی گئی تو اس نے کوئی توجہ نہیں دی۔ جس کے بعد ناراض لوگوں نے گاوں کے قریب سے گزرنے والی ایک اہم شاہراہ کو جام کردیا۔ اس کے بعد ہی پولیس حرکت میں آئی اور نامعلوم شرپسندوں کے خلاف ایک کیس درج کیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اضافی پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس مقامی لوگوں کی مدد سے درگاہ کو مرمت کرانے اور اسے سابقہ حالت میں بحال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
پولیس کا کیا کہنا ہے؟
مقامی پولیس افسر ہیمنت سریواستوا نے بتایا،”ہم نے کیس درج کرلیا ہے۔ لیکن ہماری ترجیح درگاہ کو دوبارہ کھولنا تھی، یہ کام اب ہوگیا ہے۔ اس کے بعد ملزمین بھی گرفتار کیے جائیں گے۔ لیکن بادی النظر میں ایسا لگتا نہیں کہ یہ حرکت مقامی لوگوں کی ہے کیونکہ یہاں دونوں فرقے امن و سکون کے ساتھ رہتے آئے ہیں اور یہاں کبھی بھی فرقہ وارانہ کشیدگی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔”
ضلعی پولیس کے نائب سربراہ اودھیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ درگاہ کا جائزہ لینے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔ ان پر دوسروں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے دفعات کے تحت کیس درج کیے گئے ہیں۔
Hindutva goons made a video of breaking a shrine in Himachal and now this video with song is being shared on different Hindutva pages. Harish Ramkali (Hindutva goon who has vandalized multiple shrine in Haryana), while posting the video on his fb page, wrote, + pic.twitter.com/xKOHz7fkRO
— Meer Faisal (@meerfaisal01) January 8, 2022
درگاہوں میں توڑ پھوڑ کا یہ واقعہ پہلا نہیں
گزشتہ اکتوبر میں مدھیہ پردیش میں ہی نیمچ ضلع میں ایک درگاہ میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ درگاہ کے متولی کا کہنا تھا کہ تقریباً 20 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے درگاہ کو نہ صرف دھماکہ کرکے نقصان پہنچایا بلکہ انہیں اور درگاہ میں موجود دیگر دو افراد کو رسیوں سے باندھ دیا، انہیں مار اپیٹا اور پیسے لوٹ کر لیے گئے۔ حملہ آوروں نے وہاں ایک پرچی بھی چھوڑی تھی جس میں دھمکی دی گئی تھی،”اگر درگاہ کی مرمت کرنے کی کوشش کی گئی تو علاقے میں رہنے والے تمام مسلمانوں کا صفایہ کردیا جائے گا اور انتظامیہ ان کی کوئی مدد نہیں کرسکے گی۔”
رواں برس جنوری میں ہماچل پردیش میں شدت پسند ہندو تنظیم ‘ہندو جاگرن منچ’ کے کارکنوں نے ایک درگاہ پر حملہ کرکے مزار کو منہدم کردیا تھا۔ انہوں نے اس کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا،”یہاں ‘لینڈ جہاد’ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اور ہماچل پردیش کے ہندو ہیروز اسلامی جہاد کے خلاف اپنی مہم جاری رکھیں گے۔”
گزشتہ مئی میں اترپردیش کے بارہ بنکی ضلعے میں عدالت کی جانب سے اسٹے آرڈر جاری کیے جانے کے باوجود مقامی انتظامیہ نے تقریباً 100سال قدیم مسجد کو منہدم کردیا تھا۔ مسجد کو منہدم کرنے سے قبل پورے علاقے میں سکیورٹی فورس تعینات کردی گئی تھی۔ مسجد کی جگہ اب ایک میدان میں تبدیل کردی گئی ہے۔ جہاں گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں۔ مقامی اعلی حکام نے بعد میں دعوی کیا کہ “اس جگہ پر تو کوئی مسجد تھی ہی نہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C