بھارت: دنیا کے سب سے بڑے ”وراٹ رامائن مندر‘‘ کی تعمیر کیلئے ایک مسلمان نے زمین دی
👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: دنیا کے سب سے بڑے ”وراٹ رامائن مندر‘‘ کی تعمیر کیلئے ایک مسلمان نے زمین دی
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی صوبے بہار میں دنیا کا سب سے بڑا ہندو مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس مندر کی تعمیر کے لیے ایک مسلمان نے اپنی زمین ‘دان’ کی ہے۔ اس پیش کش کو فرقہ وارانہ خیر سگالی کی عظیم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا مندر بھارتی صوبے بہار کے مشرقی چمپارن ضلع میں جانکی نگر کے مقام پر تعمیر کیا جائے گا۔ ہندو روایات کے مطابق بھگوان رام کی بیوی سیتا نے جنگل میں بنواس کے دوران ایک گاؤں کے قریب قیام کیا تھا، جسے بعد میں ان کے نام پر جانکی نگر رکھ دیا گیا۔
مہاویر مندر ٹرسٹ، جس نے مجوزہ مندر کی تعمیر کی ذمہ داری لی ہے، کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مندر ہو گا۔ اس کا نام ‘وراٹ رامائن مندر‘ ہو گا، جس میں بیک وقت بیس ہزار افراد پوجا کر سکیں گے۔ اس کی تعمیر پر 500 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت آئے گی اور تعمیر کا کام آئندہ جون سے شروع ہو جائے گا۔
مہاویر مندر ٹرسٹ کے سکریٹری اور بھارتی پولیس سروس سے وابستہ سابق آئی پی ایس افسر آچاریہ کشور کونال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مندر کی تعمیر کے لیے اب تک 200 ایکڑ زمین حاصل کر لی گئی ہے۔
آچاریہ کشور نے بتایا کہ مشرقی چمپارن کے رہنے والے ایک تاجر اشتیاق احمد خان نے زمین عطیہ کی ہے۔ انہوں نے کہا، ”اشتیاق احمد خان اور ان کے خاندان نے دو فرقوں کے درمیان سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی شاندار مثال قائم کی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ زمین کے عطیہ کے حوالے سے تمام قانونی اور دیگر ضابطوں کی خانہ پری حال ہی میں مکمل کر لی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جس جگہ مندر تعمیر کیا جانا ہے اس کے اطراف میں تین درجن سے زائد مسلم خاندانوں کی زمینیں تھیں۔ کچھ مسلمانوں کی زمین مندر کو مین روڈ سے جوڑنے والی سڑک کے اطراف میں تھیں۔ کچھ مسلمانوں نے زمینیں عطیہ کر دیں جب کہ کچھ نے مسلمانوں کی زمینیں خریدنے میں مدد کی، ”مسلمانوں کی مدد کے بغیر اتنے بڑے منصوبے کا ممکن ہونا بہت مشکل تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ”مندر کی تعمیر کے لیے ہندوؤں کی طرف سے زمین ‘دان‘ کرنا تو عام بات ہے لیکن مسلمانوں کی طرف سے مندر کی تعمیر کے لیے زمین کا عطیہ کرنا ایک غیر معمولی عمل ہے اور اس کے لیے مسلمانوں کی تعریف کی جانی چاہیے۔‘‘
Bihar | A Muslim family donated their land worth 2.5 crores to build 'Virat Ramayan Mandir' in Patna
Majority of land is owned by our family. I think it is my responsibility to do something for the construction of the temple. This is a tradition of our family: Ishtiaq Ahmed Khan pic.twitter.com/Fts9U3CN8X
— ANI (@ANI) March 22, 2022
خیر سگالی نہیں بڑھے گی
مسلم دانشوروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں اس وقت ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کی آگ کو جس طرح بھڑکا دیا گیا ہے اس میں مسلمانوں کی طرف سے مندر کے لیے زمین عطیہ کرنے کے باوجود خیر سگالی نہیں بڑھ سکتی۔
ہندو دھرم پر متعدد کتابوں کے مصنف عبدالحمید نعمانی کا کہنا ہے کہ اسلام اصولی طور پر شرک کے خلاف ہے،”ایسے میں خیر سگالی کے نام پر اصول سے سمجھوتہ کرنا کسی بھی صورت میں درست نہیں اور اس سے خیر سگالی نہیں بڑھے گی۔ مندر کے لیے زمین دان کرنے کا خیر سگالی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔‘‘
عبدالحمید نعمانی نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”اگر مندر کے لیے کسی مسلمان کی طرف سے زمین عطیہ کرنے کی گنجائش نکل سکتی ہے تو وہ صرف بادشاہ تک محدود ہے۔ چونکہ وہ اپنی پوری رعیت کا بادشاہ ہوتا ہے، اس حیثیت سے وہ مندر کی تعمیر کے لیے زمین دے سکتا ہے، جیسا کہ اورنگ زیب نے بھی کیا تھا۔ لیکن کسی عام مسلمان کے لیے اس کی کسی بھی صورت میں گنجائش نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی مسلمان ‘خیر سگالی‘ کے نام پر مندر کی تعمیر کے لیے اپنی زمین عطیہ کرتا ہے تو یہ اس کا ذاتی فعل ہے۔ مسلمانوں اور اسلام کے نظریے سے اس کی کوئی گنجائش نہیں، کیونکہ اسلام شرک سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا۔
مجوزہ وراٹ رامائن مندر، کمبوڈیا میں بارہویں صدی میں تعمیر کیے گئے 215 فٹ بلند دنیا کے مشہور اور یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل انگکور واٹ مندر سے بھی اونچا ہو گا۔ یہ مندر 2500 فٹ لمبا، 1296 فٹ چوڑا اور 379 فٹ اونچا ہو گا۔ مندر کے احاطے میں چھوٹے بڑے 18 مندر ہوں گے۔ ان میں سے ایک مندر میں دنیا کا بلند ترین ”شیولنگ‘‘ نصب کیا جائے گا۔
مہاویر مندر ٹرسٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مندر کی تعمیر کے سلسلے میں ان ماہرین سے مشورے لیے جائیں گے جو نئی دہلی میں بھارتی پارلیمان کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام دیکھ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C