بھارت سے دنیا بھر میں ممنوعہ 7 کلوگرام خطرناک یورینیم برآمد، 2 افراد گرفتار
👁️ 30 بار دیکھا گیا
بھارت سے دنیا بھر میں ممنوعہ 7 کلوگرام خطرناک یورینیم برآمد، 2 افراد گرفتار
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس نے 7 کلوگرام (15.4 پاؤنڈ) ایٹم بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے یورینیم ضبط کر کے انتہائی تابکار مادہ ‘غیر قانونی طور پر رکھنے’ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق مہاراشٹر میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے مطابق ضبط شدہ مواد کی مالیت تقریباً 29 لاکھ ڈالر ( تقریباً 21 کروڑ بھارتی روپے) ہے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
مہاراشٹر پولیس نے بتایا کہ ہمیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جگر پانڈیا نامی شخص غیر قانونی طور پر یورینیم مادہ کے ٹکڑے بیچنے جارہا ہے، اس کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ابو طاہر نامی شخص نے اسے یہ یورینیم کے ٹکڑے دیے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ جب طاہر کو پکڑا گیا تو اس سے بھاری مقدار میں مادہ برآمد ہوا۔
اس معاملے کا مقدمہ بدھ کے روز ممبئی میں درج کیا گیا جب بھابہ جوہری ریسرچ سینٹر کی ایک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ضبط شدہ مواد انتہائی تابکاری پر مشتمل تھا۔
پولیس کے مطابق ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مادہ قدرتی یورینیم ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ یہ مادہ انتہائی تابکاری اور انسانی جان کے لیے خطرناک ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملزمان سے پکڑے جانے والے مواد کا ذریعہ معلوم کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ اسے کہاں بھیجا جا رہا تھا۔
مقامی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق دونوں ملزمان بدھ کے روز ایک مقامی عدالت میں پیش ہوئے جس نے انہیں 12 مئی تک انسداد دہشت گردی اسکواڈ کی تحویل میں ریمانڈ پر دے دیا۔
بھارت میں یہ حالیہ عرصے میں پولیس کی جانب سے انتہائی تابکاری مادہ ضبط کرنے کا دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 2016 میں پولیس نے مہاراشٹر کے علاقے تھانا میں تقریبا 9 کلوگرام یورینیم ضبط کی تھی۔
یورینیم جوہری دھماکا خیز مواد اور شعبہ طبی سمیت دیگر شعبوں میں استعمال ہوتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C