بھارت میں رام نوامی تہوار پر فسادات: ہندوؤں کے مساجد، مزاروں پر حملے، مسلمانوں کے املاک نذرآتش
👁️ 58 بار دیکھا گیا
بھارت میں رام نوامی تہوار پر فسادات: ہندوؤں کے مساجد، مزاروں پر حملے، مسلمانوں کے املاک نذرآتش
نئی دہلی (ڈیلی اردو/آئی این پی) بھارت کی مختلف ریاستوں میں رام نوامی تہوار کے موقع پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا، گجرات، بہار، بنگال اور حیدر آباد سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں انتہا پسندوں نے رام نوامی تہوار کے موقع پر مساجد اور مزاروں پر حملے کئے۔
مہاراشٹرا میں انتہا پسند ہندو نوجوان پولیس کی سرپرستی میں مزار میں ہندوتوا کا جھنڈا لہراتا رہا
ادھر گجرات میں پولیس کی سرپرستی میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے باعث متعدد افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال جاپہنچے۔
ریاست کرناٹک میں رام نوامی تہوار منانے والوں کے جلوس نے مسجد کے باہر نعرے بازی کی اور منع کرنے پر مسلمانوں سے جھگڑ پڑے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں رام نومی کی تقریبات کے دوران جنونی ہندوؤں کے جلوس نے افطار کے وقت مسجد کے باہر شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی۔ جس پر مسجد انتظامیہ اور نمازیوں نے ہجوم کو سمجھانے کی کوشش کیں جو بے سود ثابت ہوئیں جس سے ہنگامہ مزید بڑھ گیا۔ ہاتھا پائی اور چاقو کے وار لگنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
کرناٹک میں ہونے والے اس واقعے کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی فسادات پھوٹ پڑے۔
بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اظہر احمد نامی مسلمان کی گاڑی پر رام نوامی کے جلوس کے شرکا نے حملہ کردیا۔ اظہر احمد نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ان کی گاڑی پر ہندو انتہا پسند جماعت بجرنگ دل کے کارکنوں نے پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے۔ حملہ آوروں نے نعرے لگائے کے مسلمانوں کو پاکستان بھیج دو۔
اسی طرح ایک جلوس کے شرکاء نے حضرت گنج محلہ میں مسلمانوں کو ہراساں کیا اور قابل اعتراض نعرے لگائے جس پر کشیدگی بڑھ گئی۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی پر 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
علاوہ ازیں اب تک ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والی پْرتشدد واقعات میں دو پولیس کی گاڑیاں، 4 موٹر سائیکلیں اور ایک کار کو نذر آتش کیا جا چکا ہے جب کہ مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور دکانوں سے لوٹ مار کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C