بھارت میں مذہبی آزادی مسلسل کم ہو رہی ہے، امریکا
👁️ 83 بار دیکھا گیا
بھارت میں مذہبی آزادی مسلسل کم ہو رہی ہے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) مذہبی آزادی کی عالمی صورت حال پر نظر رکھنے والے امریکی کمیشن یونائٹیڈ اسٹیٹ کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم (یو ایس سی آئی آر ایف) نے اپنی تازہ رپورٹ میں محکمۂ خارجہ سے سفارش کی ہے کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملے میں انتہائی تشویش والے ملکوں کی فہرست میں ڈال دیا جائے۔
اس نے اپنی گزشتہ سال کی رپورٹ میں بھی بھارت سے متعلق یہی سفارش کی تھی۔
کمیشن نے 2021 کی رپورٹ میں بھارت سمیت 14 ملکوں کے بارے میں کہا ہے کہ ان کی حکومتیں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کو نظر انداز کرتی ہیں یا پھر ان میں ملوث ہیں۔
کمیشن کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ان میں وہ 10 ممالک بھی شامل ہیں جن کے خلاف 2020 کی رپورٹ میں بھی سفارش کی گئی تھی۔ ان ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔
اس فہرست میں میانمار، چین، اریٹیریا، ایران، نائیجیریا، شمالی کوریا، پاکستان، سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان، بھارت، روس، شام اور ویتنام شامل ہیں۔
رپورٹ میں بھارت سے متعلق مزید کیا ہے؟
امریکی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورت حال اب بھی منفی سمت میں گامزن ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں برسرِ اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے ہندو قوم پرست پالیسیوں کو فروغ دیا ہے جس کے نتیجے میں منظم انداز میں مذہبی آزادی کی شدید خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
‘مذہبی آزادی میں کوئی ملک بے داغ نہیں’
کمیشن نے خاص طور پر شہریت کے ترمیمی قانون، سی اے اے کی منظوری اور شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات میں مبینہ طور پر پولیس کے ملوث ہونے کا بھی ذکر کیا۔
کمیشن نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں کرونا وبا کے آغاز پر مذہبی اقلیتوں کے خلاف سرکاری اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی طرف سے بھی گمراہ کن اور نفرت انگیز مہم چلائی گئی۔
رپورٹ میں بابری مسجد انہدام کے تمام ملزموں کو عدالت سے بری کیے جانے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اپنے خلاف بولنے والوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے اور ان کے خلاف غداری کی دفعات کے تحت مقدمات قائم کیے جاتے ہیں۔
کمیشن نے مبینہ لو جہاد کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اترپردیش سمیت کئی ریاستوں میں بین المذاہب شادیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین محمد ذاکر خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ کمیشن کو ایسی شکایات ملتی رہتی ہیں کہ اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کی جاتی ہے اور ان کو ان کے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
بھارتی حکومت ایسی رپورٹوں کو مسترد کرتی آئی ہے۔ اس نے گزشتہ سال کی رپورٹ پر اپنے شدید ردعمل میں کہا تھا کہ کمیشن کے مشاہدات تعصب پر مبنی ہیں اور اس کی جانب سے پہلے بھی ایسے خیالات ظاہر کیے گئے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اِس بار کمیشن کا تبصرہ انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ کمیشن کو ہی انتہائی تشویش والے زمرے میں ڈال دیا جانا چاہیے۔
بھارتی حکام کا یہ مؤقف رہا ہے کہ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق کے حاصل ہیں اور وہ یہاں آزادی سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C