بھارت نے جارحیت کر کے جو غلطی کی اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا: شہباز شریف کا قوم سے خطاب
👁️ 103 بار دیکھا گیا
بھارت نے جارحیت کر کے جو غلطی کی اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا: شہباز شریف کا قوم سے خطاب
اسلام آباد(ڈیلی اردو . بی بی سی ) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’گذشتہ رات انڈیا نے جارحیت کر کے جو غلطی کی اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے۔‘
شہباز شریف نے کہا کہ ’ہم اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔‘
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا ’میرے عزیز ہم وطنوں عددی اعتبار سے کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔ انڈیا کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جو طیارے انڈیا کا غرور تھے وہ اب خاک بن چکے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کر دیا۔‘
ان کے مطابق ’گذشتہ رات ہم نے ثابت کر دیا کہ پاکستان دفاع میں منھ توڑ جواب دینا جانتا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ انڈین حملے میں 26 شہری ہلاک اور 46 زخمی ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ ’ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔‘
شہباز شریف نے کہا کہ ’گذشتہ رات پاکستان نے روایتی ہتھیاروں کی جنگ میں بھی دشمن پر اپنی برتری ایک مرتبہ پھر ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس پر ’میں مسلح افواج کے سربراہان اور ہر سپاہی کو سلام پیش کرتا ہوں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C