بھارت کو سخت انتباہ: “کسی بھی مہم جوئی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سمیت دیا جائیگا” پاکستان
👁️ 90 بار دیکھا گیا
بھارت کو سخت انتباہ: “کسی بھی مہم جوئی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سمیت دیا جائیگا” پاکستان
ماسکو (ڈیلی اردو) روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کی جانب سے کسی ممکنہ فوجی کارروائی کے جواب میں ایٹمی ہتھیاروں سمیت ہر ممکن قوت کے استعمال کا عندیہ دیا ہے۔ روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس خفیہ معلومات موجود ہیں، جن سے بھارت کی ممکنہ مہم جوئی کے واضح اشارے ملے ہیں۔
سفیر خالد جمالی کے مطابق، “اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ حملہ قریب ہے اور اس کا خطرہ حقیقی ہے۔”
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت دریاؤں کا پانی روکنے یا رخ موڑنے کی کوشش کرتا ہے تو پاکستان اسے بھی اعلان جنگ تصور کرے گا اور بھرپور جواب دے گا۔
بھارتی الزامات مسترد، عالمی تحقیقات کا مطالبہ
محمد خالد جمالی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو “بے بنیاد” اور “جنگی پروپیگنڈہ” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کا پورا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
انہوں نے چین اور روس سے اپیل کی کہ وہ ان تحقیقات میں شامل ہوں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔
سلامتی کونسل میں پاک-بھارت کشیدگی پر غور ممکن
دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی موجودہ صدر ریاست، یونان نے پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں ممکنہ اجلاس بلانے کے امکان کا عندیہ دیا ہے۔ یونانی سفیر انجیلوس سیکیریس نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ اگر فریقین میں سے کسی نے باضابطہ طور پر درخواست دی تو اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔
سیکیریس کے مطابق، “یہ اجلاس کشیدگی کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے اور فریقین کو اپنے خیالات کے اظہار کا موقع فراہم کرے گا۔”
تنازع کی جڑ اور بڑھتی ہوئی کشیدگی
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پہلگام حملے کے بعد بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ اس واقعے میں پاکستان کے عسکری عناصر ملوث ہیں، جسے پاکستان نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔
حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر بھی فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ سفارتی سطح پر کشیدگی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق، دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک کے درمیان تناؤ عالمی امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C