08/May/2025

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں دھماکے اور شعلے دیکھے گئے

👁️ 84 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں دھماکے اور شعلے دیکھے گئے

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں دھماکے اور شعلے دیکھے گئے

سری نگر (ڈیلی اردو رپورٹ) انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہر جموں میں جمعرات کی شام دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد شہر میں ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جموں ایئرپورٹ پر دھماکے سنے گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق جموں شہر کے علاقے گجر نگر پل سے ایک شخص نے بتایا کہ اس نے جموں ایئرپورٹ کے قریب فضاء سے زمین پر تقریباً 16 اشیاء کو گرتے ہوئے دیکھا۔ اس کے فوراً بعد شہر بھر کی بجلی بند کر دی گئی اور تمام مارکیٹیں بند کر دی گئیں۔ سائرن بجنے لگے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز سے منسلک صحافی نے بتایا ہے کہ جموں میں شام کے وقت سائرن بجتے سنے گئے اور فضا میں مشتبہ پروجیکٹائل اڑتے دیکھے گئے۔

جموں کے شہریوں کے مطابق، تقریباً 45 منٹ قبل انھوں نے فضا میں ایسی متعدد اشیاء کو دیکھا جو جموں ایئرپورٹ کی طرف بڑھ رہی تھیں۔ کچھ دیر بعد زور دار دھماکے سنے گئے اور مخالف سمت سے شعلے اٹھتے دیکھے گئے، جو غالباً اُن اشیاء کو انٹرسیپٹ کرنے کے لیے فائر کیے گئے تھے۔

انڈین فوجی ذرائع کے مطابق، جموں میں فوری طور پر دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

تاحال کسی جانی نقصان یا کسی حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی، اور سکیورٹی ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C