12/April/2021

بیساکھی میلہ: ایک ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

👁️ 99 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بیساکھی میلہ: ایک ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

بیساکھی میلہ: ایک ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

لاہور (ڈیلی اردو) بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔

سکھ مت کا تہوار ’بیساکھی‘ 12 سے 14 اپریل تک منایا جائے گا۔ تہوار میں شرکت اور اس موقع پر ادا کی جانے والی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے ایک ہزار سکھ یاتری پیر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

سردار گرو میت سنگھ بھوگ کی قیادت میں ایک ہزار کے قریب سکھ یاتری واہگہ کے راستے لاہور پہنچے ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر نے یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔

سکھ یاتریوں نے کہا کہ اپنے گوروکی دھرتی کا نظارہ کر کے انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، اتنی زیادہ تعداد میں ویزے جاری کرنے پروہ حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C