بیلسٹک میزائل پروگرام سے وابستہ پاکستانی کمپنیوں پر امریکا نے پابندی لگا دی
👁️ 132 بار دیکھا گیا
بیلسٹک میزائل پروگرام سے وابستہ پاکستانی کمپنیوں پر امریکا نے پابندی لگا دی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) میزائل اور جوہری سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں امریکی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کیے گئے 14اداروں کی فہرست میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کو شامل کرلیا گیا۔
معروف پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ تجارت کے بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی (بی آئی ایس) نے روس کی فوجی اور/یا دفاعی صنعت میں تعاون، چین کی فوج کی جدت میں مدد کے علاوہ میانمار اور چین میں انسانی حقوق کے استحصال میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر 37 اداروں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کیا۔اس فہرست میں”بیلسٹک میزائل اور غیر محفوظ جوہری سرگرمیوں” کے عنوان سے ایک علیحدہ زمرہ موجود ہے۔
اس حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا کہ چین اور پاکستان کی 14 کمپنیوں کو قابل تشویش بیلسٹک میزائل پروگرام میں تعاون بشمول پاکستان کے میزائل پروگرام اور غیر محفوظ جوہری سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر فہرست میں شامل کیا گیا۔ فہرست میں شامل کی گئی کمپنیوں کی شناخت نہیں دی گئی لیکن وہ ایک ایسی ویب سائٹ سے منسلک ہے جو کھلتی نہیں ہے اور بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ یہ عوام کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
امریکی نائب وزیر تجارت ڈان گریوز نے فہرست کے اجرا کے ساتھ جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم نے (جوہری سرگرمیاں) پھیلانے والوں کے خلاف، روس اور چین کی فوجی جدت کے معاملے میں فوجی جارحیت کی مخالفت کرنے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کیا۔
انڈر سیکریٹری آف کامرس فار انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی ایلن ایف اسٹیوز نے کہا کہ امریکا پر امن تجارت کی ان راستوں پر منتقلی کی اجازت نہیں دے گا جو ہماری اقدار کو مجروح اور ہماری سیکیورٹی کو کمزور کرے اور یہی ہم آج کہہ رہے ہیں۔
اس فہرست میں روس، بیلاروس اور تائیوان کی 3 کمپنیوں کو مبینہ طور پر روس کے فوجی اور/یا دفاعی صنعت میں نمایاں طور پر کردار ادا کرنے پر شامل کیا گیا۔اس کے علاوہ چین کی فوجی جدت کی کوششوں میں مدد کے لیے امریکی ساز و سامان حاصل کرنے کی کوشش اور ایران کے ایک پابندی والے ادارے کو فراہم کرنے یا فراہمی کی کوشش کرنے پر چین کی 18 کمپنیوں کو فہرست میں شامل کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ چین اور میانمار کی 6 کمپنیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اس فہرست کا حصہ بنایا گیا۔
بیاں میں دعویٰ کیا گیا کہ چینی کمپنیاں جینیاتی معلومات اکٹھا کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے میں ملوث تھیں جس سے چینی حکومت کی نگرانی بشمول ہدف بنانے، قید کرنے اور چینی میں نسلی اقلیتوں پر جبر میں تعاون کے ساتھ ساتھ اس طرح کی معلومات چین کے فوجی پروگرامز کے لیے فراہم کرنے کا سنگین خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
میانمار کی کمپنیوں نے میانمار کی جنتا (فوجی حکمرانوں) کو نگرانی کے آلات و خدمات فراہم کیں جس سے انہوں نے افراد کی شناخت کر کے انسانی حقوق کا استحصال کیا اور نگرانی، قیدی بنانے کے ذریعے میانمار کے عوام پر فوجی جبر جاری رکھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں نام شامل کیے جانے سے مذکورہ کمپنیوں کے لیے امریکی اور دیگر سپلائرز سے امریکی اشیا کی شپمنٹ حاصل کرنا مشکل ہوجائے گا۔
میڈیا نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ اس اقدام سے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تنائو میں اضافہ ہوگا جو کئی برسوں سے ٹیکنالوجی کی جنگ میں سینگ پھنسائے ہوئے ہیں۔خاص کر گزشتہ ماہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے چینی جاسوس غبارے کو مار گرانے کے بعد امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3659 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C