10/November/2026

شمالی وزیرستان میں سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

👁️ 44 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک افغان سرحد کے راستے مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحد پار سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مسلح افراد کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا گیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ان کا راستہ روک دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور ان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تاہم اس واقعے اور ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے تاحال فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کوئی الگ باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، 

دوسری جانب 9 نومبر کو آئی ایس پی آر کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک الگ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے موزک میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران مساجد میں قائم دو مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کلیئر کیا گیا۔ اس کارروائی میں تیار شدہ دیسی ساختہ بم، دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

پاکستانی حکام ماضی میں بھی پاک افغان سرحد کے ذریعے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوششوں اور سرحدی علاقوں میں مسلح گروہوں کی نقل و حرکت پر تشویش ظاہر کرتے رہے ہیں۔ دوسری جانب افغان طالبان حکومت پاکستان کے ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C