بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کا دورۂ اسرائیل
👁️ 103 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کا دورۂ اسرائیل
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔ ان کا دورہ عسکریت پسند فلسطینی تنظیم حماس کے سات اکتوبر کے اسرائیل پر حملوں میں زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کے خاندانوں کی “درخواست ” پر ہوا ہے۔
انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے ایکس پلیٹ فارم پر جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ “کریم خان کا یہ دورہ جو، تحقیقاتی نوعیت کا نہیں، تمام متاثرین کے لیے ہمدردی کا اظہار کرنے اور بات چیت کرنے کے ایک اہم موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔”
#ICC Chief Prosecutor @KarimKhanQC is visiting #Israel at the request and invitation of survivors & the families of victims of the 7 October attacks.
The Prosecutor will also visit #Ramallah, State of #Palestine, meeting w/ senior Palestinian officials. pic.twitter.com/AK81hKd3f7
— Int'l Criminal Court (@IntlCrimCourt) November 30, 2023
آئی سی سی نے کہا کہ کریم خان مقبوضہ مغربی کنارے میں رملہ بھی جانے والے ہیں، جہاں وہ سینئر فلسطینی حکام سے ملاقات کریں گے۔
حماس کے جنگجوؤں نے 7 اکتوبر کو ایک غیر معمولی حملے کے دوران اسرائیل سے تقریباً 240 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا ۔ اس حملے میں اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھےجن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔
حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل نے اسے ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ غزہ کے حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی، سمندری اور زمینی حملوں میں 15,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق سال 2002 میں قیام کے بعد سے، آئی سی سی دنیا کی واحد آزاد عدالت ہے جو نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم سمیت سنگین جرائم کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی ہے۔
عدالت نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ حماس اور دیگر مسلح فلسطینی گروپوں کے خلاف 2021 میں فلسطینی علاقوں میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
پراسیکیوٹر خان نے کہا ہے کہ یہ تحقیقات اب “اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملوں کے بعد سے دشمنی اور تشدد میں اضافے تک پھیلی ہوئی ہے۔”
آئی سی سی کی ٹیمیں غزہ میں داخل نہیں ہو سکیں اور نہ ہی اسرائیل میں تحقیقات کر سکی ہیں۔
قانونی ماہرین نے فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو بتایا ہے کہ اس تنازع پر حماس اور اسرائیل کو جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
نومبر کے وسط میں پانچ ممالک نے اسرائیل-حماس جنگ کے بارے میں آئی سی سی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
کریم خان نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے “متعلقہ واقعات” پر شواہد کا اہم ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C