06/September/2019

بیٹی کا اغوا: انصاف کیلئے سندھ ہائیکورٹ آنے والا باپ عدالت میں چل بسا

👁️ 88 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بیٹی کا اغوا: انصاف کیلئے سندھ ہائیکورٹ آنے والا باپ عدالت میں چل بسا

بیٹی کا اغوا: انصاف کیلئے سندھ ہائیکورٹ آنے والا باپ عدالت میں چل بسا

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائیکورٹ میں بیٹی کے اغوا کے مقدمے میں انصاف کے لیے آنے والا باپ عدالت میں چل بسا۔

محمد جمعہ اہل خانہ کے دیگر افراد کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچا اور اپنے مقدمے کی سماعت کے انتظار میں بیٹھا تھا جہاں اپنی بیٹی کو دیکھ کر اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگیا۔

ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے محمد جمعہ کی میت سوزوکی میں رکھ دی گئی، صورتحال دیکھ کر ٹریفک پولیس کی خاتون اہلکار نے راہ گیروں سے پیسے جمع کرکے متاثرہ گھرانے کو دیے تاکہ وہ میت لے جاسکیں۔

بتایا گیا ہے کہ محمد جمعہ کی بیٹی کو ایک سال قبل سجاول سے اغوا کیا گیا تھا لیکن بیٹی کو اغوا کرنے والا ایک جھگڑے میں خود بھی مارا گیا جس کے بعد مغوی لڑکی کا نکاح کسی اور شخص سے کرادیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C