تربت میں فائرنگ کا واقعہ، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کر لی
👁️ 90 بار دیکھا گیا
تربت میں فائرنگ کا واقعہ، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کر لی
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص سیکیورٹی فورسز کا مبینہ سہولت کار تھا۔
کالعدم تنظیم کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے تربت کے علاقے ڈنک میں فائرنگ کر کے امان ولد غلام نامی شخص کو ہلاک کیا، جس کا تعلق گوگدان سے تھا۔ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک شخص سیکیورٹی فورسز کے لیے سرگرم ایک گروہ کا رکن تھا، اور مبینہ طور پر انٹیلیجنس معلومات فراہم کرتا رہا تھا۔
بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کو پہلے بلوچ مسلح تنظیموں میں شامل ہونے کا جھانسہ دے کر ڈیتھ اسکواڈ کے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا گیا، جس کے بعد وہ مختلف کارروائیوں میں ملوث رہا۔
بی ایل اے کا کہنا ہے کہ تنظیم کے انٹیلیجنس وِنگ نے مذکورہ شخص کی سرگرمیوں پر نظر رکھی اور بعد ازاں اسے نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق تنظیم کی نام نہاد “بلوچ قومی عدالت” کی جانب سے ہلاک شخص کو سزائے موت سنائی گئی تھی، جس پر عمل درآمد کیا گیا۔
ابھی تک سرکاری حکام کی جانب سے واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، اور نہ ہی آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق ہو سکی ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص سیکیورٹی فورسز سے منسلک تھا یا نہیں۔
بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن کی ذمہ داری اکثر کالعدم تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان کے خلاف آپریشنز بھی جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15633 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11932 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9290 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7544 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5510 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C