ترکی شام میں کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی آپریشن روک دے: صدر یورپین کمیشن
👁️ 102 بار دیکھا گیا
ترکی شام میں کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی آپریشن روک دے: صدر یورپین کمیشن
برسلز (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یورپی کمیشن کے صدر جیان کلاؤڈ جنکر نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف اپنی فوجی کارروائی روک دے۔ انھوں نے ترکی پر واضح کیا ہے کہ اگر اس نے یہ کارروائی جاری رکھی تو یورپی یونین شام میں مجوزہ ’سیف زون‘ کے قیام کے لیے کوئی رقم نہیں دے گی۔
جیان کلاؤڈ جنکر نے یورپی پارلیمان میں بیان دیتے ہوئے کہا: ’’میں ترکی اور دوسرے کرداروں پر زور دوں گا کہ وہ ضبط و تحمل سے کام لیں اور جاری آپریشنز کو روک دیں۔‘‘
ان کے اس مطالبے سے چند لمحے قبل ہی ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بدھ کو شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے شام کے شمال میں اس کارروائی کو ’آپریشن امن بہار‘ کا نام دیا ہے۔
انھوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’اس فوجی کارروائی میں شمالی شام میں کرد جنگجوؤں اور داعش کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہمارے مشن کا مقصد ہماری جنوبی سرحد پر دہشت گردی کی راہداری کو قائم ہونے سے روکنا اور علاقے میں امن کا قیام ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C