توہین مذہب کیس: الجزائر میں مصنف کو 50 ہزار دینار جرمانہ اور تین سال قید
👁️ 100 بار دیکھا گیا
توہین مذہب کیس: الجزائر میں مصنف کو 50 ہزار دینار جرمانہ اور تین سال قید
الجزائر (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) الجزائر کے ایک محقق کو اسلامی تعلیمات، رسوم اور پیغمبر اسلام کی تضحیک کے الزام میں تین سال کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔ اس محقق نے فیس بک پر لکھا تھا کہ حج اور قربانی تو ’قبل از اسلام مشرکوں کی رسومات‘ کا حصہ بھی تھے۔
شمالی افریقی ملک الجزائر کے اسی نام کے دارالحکومت سے جمعرات بائیس اپریل کو ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ جس ماہر تعلیم کو عدالت نے اسلام، اسلامی تعلیمات اور پیغمبر اسلام کی تضحیک کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے، ان کا نام سعید جابلخیر ہے اور وہ اسلامی امور پر تحقیق کرنے والے ایک ماہر بھی ہیں۔
سعید جابلخیر کے وکیل عبدالمومن شادی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک کی ایک عدالت نے ان کے مؤکل کو 50 ہزار الجزائری دینار (375 امریکی ڈالر) جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ عبدالمومن شادی نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ جابلخیر کو یہ سزا آج جمعرات کے روز سنائی گئی اور انہیں اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔
Islamic scholar Said Djabelkheir given three-year jail term for 'offending Islam' by Algerian court#Algeriahttps://t.co/jcUg7tsF2G
— News From Amnesty (@NewsFromAmnesty) April 22, 2021
عدالتی ذرائع کے مطابق سعید جابلخیر کو قید اور جرمانے کی سزائیں ان کے خلاف درج کرائی جانے والی قانونی شکایات کے نتیجے میں سنائی گئیں۔ ان قانونی شکایات کی وجہ اس ماہر تعلیم کی وہ تحریریں بنی تھیں، جو انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر شائع کی تھیں۔ ان کی ان تحریروں کو بہت سے شہریوں نے اسلامی تعیمات، مذہبی رسومات اور پیغمبر اسلام کے حوالے سے ہتک آمیز اور اشتعال انگیز قرار دیا تھا۔
جابلخیر کے حوالے سے پیدا ہونے والا تنازعہ
الجزائر شمالی افریقہ کی ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے، جہاں کی آبادی کا تعلق زیادہ تر عرب یا بربر نسل کے باشندوں سے ہے۔ سعید جابلخیر کے باعث اس ملک میں کچھ عرصہ قبل ایک بڑا تنازعہ اس وقت پیدا ہو گیا تھا، جب انہوں نے چند متنازعہ تجاویز دینے کے علاوہ اسی نوعیت کی کئی باتیں فیس بک پر بھی لکھی تھیں۔
ان میں سے مثال کے طور پر ان کی ایک تجویز یہ بھی تھی کہ موسیقی کی تقریبات اور اجتماعات کا انعقاد مساجد میں بھی کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک یعنی حج اور جانوروں کی قربانی کی رسم تو اسلام سے پہلے کے دور میں ‘مشرکوں کی رسومات‘ کا حصہ بھی تھے۔
سعید جابلخیر کا موقف
آج سنائے گئے عدالتی فیصلے سے قبل اپنے خلاف دائر کردہ مقدمات کے حوالے سے سعید جابلخیر ماضی میں ملکی میڈیا سے بات چیت میں ایک سے زائد مرتبہ کہہ چکے تھے کہ وہ حیران تھے کہ انہیں عدالت میں لے جایا جا رہا تھا۔
ان کے مطابق انہیں حیرانی اس بات پر تھی کہ ان کے خلاف مقدمات ایسے معاملات کو بنیاد بنا کر قائم کیے گئے، جو ‘اسلام کے ابتدائی دور سے ہی متنازعہ‘ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C