تینوں بھارتی افواج کی ہر چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی خبر پاک فوج تک بڑی آسانی سے کیسے پہنچ جاتی ہے
👁️ 64 بار دیکھا گیا
تینوں بھارتی افواج کی ہر چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی خبر پاک فوج تک بڑی آسانی سے کیسے پہنچ جاتی ہے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تینوں بھارتی افوج میں نیچے سے اوپر تک پاکستان کے جاسوس موجود ہیں،پاکستان کی جانب سے فروری میں جن 6 اہداف کو نشانہ بنایا گیا اسکی معلومات پاکستان کو تھیں،آرمی چیف کی موجودگی میں میزائیل پھینکنے کے و اقعے نے بھارتی ایوانوں میں سکتہ طاری کر دیا اس حوالے سے گذشتہ روز قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے بھارتی ایجنسی را کو اہم معلومات فراہم کی ہیں کہ تینوں بھارتی مسلح افواج میں اہم عہدوں سے لے کر نیچے تک فائز بعض لوگ پاکستان کے لیے جاسوسی کر رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو بھارت کی کسی بھی پیش قدمی کی پیشگی اطلاع مل جاتی ہے۔پاکستان کی جانب سے ماہ فروری میں سرجیکل اسٹرائیک کے دوران جن چھ اہداف کو نشانہ بنایا اس کی تمام معلومات پہلے ہی آئی ایس آئی کے پاس پہنچ چکی تھیں۔
اور یہ بھی پاکستان کو پتہ تھا کہ بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن روات بھی اسی جگہ موجود ہوں گے۔جس کے تھوڑی ہی دور پاکستان کے طیاروں نے میزائیل پھینکے۔
اس رپورٹ نے بھارتی ایوانوں میں سکتہ طاری کر دیا ہے۔ چنانچہ گذشتہ دنوں ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ایجنسی کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں موساد کی مرتب کردہ رپورٹ پر بحث کی گئی۔
ٹھوس معلومات کی فراہمی کے بعد گذشتہ روز بھارتی فوج کے ایک جوان ملکیت سنگھ کو گھر ینڈہ میں ایک بڑے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور وہیں سے واٹس ایپ کے زریعے سے پاکستان کو بھارتی فوج کی خفیہ معلومات کے علاوہ حساس بنکروں اور ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ فوجی لوکیشن کی تصاویر بھی بھیجتا تھا۔اس کے قبضے سے مشتبہ تصاویر، تین موبائل فون اور بھارتی فوج کا ٹریننگ مینبول اور دیگر حساس دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔جبکہ فوجی یونٹوں میں اندرون خانہ کلین اپ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ بھارتی فوج میں موجود آئی ایس آئی کے ایجنٹ کو نکالا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C