جبری ریٹائرمنٹ کیلئے 20 سال نوکری کرنے والوں کی فہرستیں طلب کرلی گئیں
👁️ 71 بار دیکھا گیا
جبری ریٹائرمنٹ کیلئے 20 سال نوکری کرنے والوں کی فہرستیں طلب کرلی گئیں
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں سے 20 سال نوکری کرنے والوں کی فہرستیں طلب کرلیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وزارتوں اور ڈویژنوں کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں وزارتوں اور ڈویژنز سے 20 سال سروس کرنے والوں کی فہرستیں طلب کی گئی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ وزارتوں اور ڈویژنز کو گریڈ ایک سے 19 تک ملازمین کے کیسز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان سے کہا گیا کہ ریٹائرمنٹ کمیٹیاں 20 سال سروس پوری کرنے والے ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔
وزارتیں اور ڈویژنز اپنی ریٹائرمنٹ کمیٹیوں کے اجلاسوں سے متعلق 31 جولائی تک مطلع کریں۔ مشیر اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن حکومت پر بوجھ ہے، جو مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ پنشن کو ختم نہیں کرنے جا رہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال سرکاری ملازمین کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ مکمل ہوجائے گی۔ خراب کارکردگی والے ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کردی جائے گی۔
اس سے قبل مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے کہا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر نہیں کر رہی، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سرکاری ملازمین کو پنشن اور مراعات کے بغیر ریٹائر کرنے کی خبریں بھی درست نہیں۔
ایسا کوئی اقدام حکومت کے زیر غور نہیں۔ دوسری جانب سرکاری ملازمین کو جبری ریٹائرڈ کرنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان سرکاری ملازمین کو جبری ریٹائر کرنے کے لئے وفاقی حکومتی اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کرتا ہے اور اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹیوں کو مسترد کرتا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ انسانیت سوز ہے یہ فیصلہ انسانی حقوق کے خلاف ہے حالیہ بجٹ میں وفاقی اور پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ان کو بنیادی حق سے محروم کیا، اب سرکاری ملازمین کو جبری ریٹائر کرنے کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C