جب تک دہشت گردی کے ناسور کو دفن نہیں کرتے، چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
👁️ 87 بار دیکھا گیا
جب تک دہشت گردی کے ناسور کو دفن نہیں کرتے، چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم شہباز شریف نے اکوڑہ خٹک میں جمعے کے روز ہونے والے دھماکے اور اس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت دیگر افراد کی ہلاکتوں پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک دہشت گردی کے اس ناسور کو دفن نہیں کر دیتے۔‘
اسلام آباد میں رمضان پیکیج 2025 کے اعلان کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ’اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت دیگر پاکستانیوں کی ہلاکت ایک المناک واقعہ ہے، یہ قدیم جامعہ ہے۔ جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ اس واقعے پر قوم افسردہ ہے۔‘
انھوں نے خطاب میں کہا کہ ’ایسی قبر کھو دیں گے دوبارہ دیشت گردی کے ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا۔امید ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ان قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے گی۔‘
انھوں نے تقریب میں کہا کہ رمضان پیکیج کے ذریعے 40 لاکھ گھرانوں (تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے پانچ ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم یوٹیلیٹی سٹورز سے جان چھڑوا کر انھیں بہتر بنا کر ان کی نجکاری کی جائے گی، اس سال رمضان پیکیج کے لیے لائنیں نہیں لگیں گی بلکہ با عزت طور پر لوگوں کو ڈیجیٹل والٹ سے ریلیف مل جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C