08/June/2022

جرمنی: برلن میں ہجوم پر گاڑی چڑھ دوڑی، ایک شخص ہلاک اور 30 زخمی

👁️ 20 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جرمنی: برلن میں ہجوم پر گاڑی چڑھ دوڑی، ایک شخص ہلاک اور 30 زخمی

جرمنی: برلن میں ہجوم پر گاڑی چڑھ دوڑی، ایک شخص ہلاک اور 30 زخمی

برلن (ڈیلی اردو) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک گاڑی لوگوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی ہے۔

مقامی میڈیا کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ نے تقریباﹰ 30 دیگر افراد کے زخمی ہونے کا بتایا ہے۔

پولیس کی ایک خاتون ترجمان کے مطابق مشتبہ ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا یہ حادثہ تھا یا جان بوجھ کر کیا گیا عمل تھا۔

پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔ یہ واقعہ برلن کے مغربی حصے میں شاپنگ کے لیے مصروف ترین علاقے میں پیش آیا ہے جو کہ سن 2016 میں پیش آنے والے برلن ٹرک حملے کے مقام برائڈشائڈٹ پلٹس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔ اُس حملے میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C