جرمنی سے درجنوں عراقی ملک بدر
👁️ 486 بار دیکھا گیا
جرمنی سے درجنوں عراقی ملک بدر
برلن (ڈیلی اردو/ ڈی پی اے) جرمنی سے کل منگل کی شام ڈسلڈورف ایئر پورٹ سے روانہ ہونے والی ایک پرواز کے ذریعے 50 عراقی شہریوں کو ملک بدر کر کے ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔ ان میں متعدد ایزدی باشندے بھی شامل تھے۔
جرمن کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی مہاجرین اور تارکین وطن سے متعلقہ امور کی وزارت نے بتایا کہ ملک بدر کیے گئے ان عراقی باشندوں میں سے 26 ایسے تھے، جو مختلف نوعیت کے جرائم کے ارتکاب کے باعث سزا یافتہ تھے۔
جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے لکھا ہے کہ عراقی باشندوں کی ملک بدری کے لیے ایسی خصوصی پروازیں اس لیے متنازعہ سمجھی جاتی ہیں کہ عراق میں عشروں تک جاری رہنے والے تنازعے کے بعد ابھی تک کشیدگی پائی جاتی ہے اور وہاں سیاسی استحکام کا بھی فقدان ہے۔
ڈسلڈورف میں مہاجرین اور تارکین وطن کے امور کی صوبائی وزارت کے مطابق بغداد جانے والی خصوصی پرواز کے ذریعے واپس بھیجے گئے ان 50 عراقی شہریوں میں سات ایزدی باشندے بھی شامل تھے۔
ایزدی باشندوں، بالخصوص ایزدی خواتین کو دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے دور میں شام اور عراق میں خاص طور پر قتل، تشدد اور جنسی جرائم کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
وفاقی جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں بنڈس ٹاگ نے 2023ء میں باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا تھا کہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں 2014ء میں ایزدیوں کے خلاف وسیع تر ہولناک جرائم دراصل ’نسل کشی‘ تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5103 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C