جرمنی: مسلم شدت پسندی کا شبہ، ایئرپورٹ کے تین اہلکار معطل
👁️ 24 بار دیکھا گیا
جرمنی: مسلم شدت پسندی کا شبہ، ایئرپورٹ کے تین اہلکار معطل
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) جرمن شہر ڈوسلڈورف کے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تین افراد کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان افراد پر شبہ تھا کہ وہ مسلم شدت پسند ہو سکتے ہیں اور خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔
جرمنی کے ڈوسلڈورف ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تین افراد پر شبہ ظاہر کیا گیا کہ وہ مسلم انتہا پسند ہو سکتے ہیں۔ ان تینوں کو معطل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی زون میں داخل ہونے کے لیے فراہم کردہ اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق تینوں مشتبہ افراد ڈوسلڈورف کے ہوائی اڈے پر براہ راست ملازم نہیں تھے بلکہ وہ ایئرپورٹ پر خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے اہلکار تھے۔
جرمنی کی وفاقی پولیس کے مطابق تفتیش کا سلسلہ تب شروع کیا گیا جب ان تینوں کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ ‘انگشت شہادت‘ کے ساتھ ‘توحید‘ کا نشان دکھا رہے تھے۔ یہ علامت عام طور پر دہشت گرد تنظیم اسلامک سٹیٹ یا داعش سے وابستہ افراد استعمال کرتے ہیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور تینوں افراد کی شناخت کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق اس واقعے سے قبل پولیس کے پاس ان افراد کو کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔
جرمن ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے ایسے اہلکار، جن کی رسائی سکیورٹی زون تک ہوتی ہے، لازمی طور پر پس منظر کی جانچ پڑتال کے مرحلے سے گزارا جاتا ہے۔
ڈوسلڈورف پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق دو افراد کو خطرناک افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تیسرا شخص فی الوقت چھٹیوں پر ہے اور اس کی واپس کے بعد کارروائی شروع کر دی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C