جرمنی: پاکستانی سفارتخانہ میں مالی گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز
👁️ 69 بار دیکھا گیا
جرمنی: پاکستانی سفارتخانہ میں مالی گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی سفارتخانہ برلن میں مالی گھپلوں پر تحقیقات کا آغاز، سابق ملازم نے تحریری درخواست میں ہوشربا انکشافات کر دئیے۔
تحریر ی درخواست اور انکوائری کے احکامات کے دستاویز نوائے وقت نے حاصل کر لیے ان دستاویزات کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ برلن میں ہیڈ آف چا نسلری کامران دنگل نے سفارتخانے کے چوتھے اور پانچویں فلور ایک باورچی خانہ اور دو غسل خا نے 2 لا کھ یورو جو پاکستانی 5 کروڑ 58 لاکھ 73ہزار 678 روپے میں بنوا دئیے جبکہ کا غذات میں اشر ف نامی مالی کی تنخواہ 2200 یورو جو پاکستانی 6 لاکھ 14ہزار روپے بنتی ہے مئی 2020 سے اکاﺅنٹ نمبر ڈی ای 12100400480866600001 میں بھیج رہا ہے۔
دستاویزات کے مطا بق پا کستانی سفارتحانہ برلن میں 2020 سے بطور ہیڈ آف چانسلری کام کر نے والے کامران دنگل نے کا غذات میں 3 مئی 2021 کو واﺅچر نمبر 46 سے ایم ایس آئی کے ای اے کو 12457 یورو جو کہ پا کستانی 34 لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم منتقل کی جبکہ حقیقت میں موصوف نے یہ رقم ایم ایس ایکیا کو نہیں بلکہ پاکستانی اکاﺅنٹ نمبر ڈی ای 46610500000049101829 میں منتقل کی۔
کا مران دنگل کی داستان کرپشن کا اختتام یہیں پر ہی نہیں ہوتا بلکہ ہر مہینے سفیر کی بیوی کے لئے دوائی بھجوانے کے لئے موصوف ہر مہینے سفارتخانے میں ہوائی ٹکٹ کی انوائس بھی دیتا رہا۔
دستاویزات کے مطابق کامران دنگل پاکستانی سفارتخانہ برلن میں منعقد ہونے والی تقریبات میں مہمانوں کے لیے ایک بریانی کی پلیٹ کا بل 7 یورو کی بجا ئے 40 یورو سال 2020 سے کاغذات میں ادا کر رہا ہے۔ پا کستانی سفارتخانہ برلن میں سابق ایڈمن اسسٹنٹ ابوبکر احمد کی درخواست پر شکایت کا ازالہ کر نے کے لئے وزارت خا رجہ میںڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ سی پی شہباز حسین نے پاکستانی مشن برلن میں چارج ڈی افئیر سے جواب طلب کر لیا ہے۔
نوائے وقت اخبار نے پاکستانی سفارت خانہ برلن میں ہیڈ آف چانسلر ی کا مران دنگل سے ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا تو کامران دنگل نے یہ کہتے ہو ئے انکار کر دیا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق صحافیوں سے بات نہیں کر سکتے آپ وزارت خارجہ کے ترجما ن سے بات کر لیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C