جرمنی: چرچ میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک، 25 زخمی
👁️ 53 بار دیکھا گیا
جرمنی: چرچ میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک، 25 زخمی
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز) پولیس کے مطابق جرمنی کے دوسرے بڑے شہر ہیمبرگ میں ایک چرچ پر جمعرات کی شب ہونے والے حملے میں حملہ آور سمیت کم ازکم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ہیمبرگ پولیس نے جمعے کی صبح ایک ٹویٹ میں کہا کہ گروس بورسٹیل کمیونٹی سینٹر میں ایک مردہ شخص پایا گیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہی حملہ آور تھا۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے،”موجودہ حالات کے تناظر میں ہم سمجھتے ہیں کہ صرف ایک ہی حملہ آور تھا۔”
جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں واقع یہووا ویٹنس چرچ میں جمعرات کے روز ایک بندوق بردار نے حملہ کردیا جس میں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کے محرکات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہمیں اب تک کیا معلوم ہے؟
گروس بورسٹیل ضلع میں یہووا کے ویٹنس کنگڈم ہال میں جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے قریب حملے کیا گیا۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق “ہلاک ہونے والے تمام افراد کو گولیاں لگی تھیں۔”
انہوں نے بتایا کہ پولیس کو رات سوا نو بجے کے قریب اس واقعے کی اطلاع موصول ہوئی اور وہ فوراً جائے واردات پر پہنچ گئی کیونکہ یہ “اتفاق سے انتہائی نزدیک تھا۔”
پولیس نے کہا کہ فی الحال حملہ آور کے پس منظر اور اس حملے کے محرکات واضح نہیں ہیں۔
پولیس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ صورت حال کے مطابق وہ سمجھتی ہے کہ صرف ایک مجرم ہی اس حملے میں ملوث تھا۔ آس پاس کے علاقے میں پولیس کی کارروائیاں اب کم کی جارہی ہیں اور جرم کے پیچھے محرکات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
شہر کے میئر پیٹر شینٹشر نے فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز صورت حال کو واضح کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تین منزلہ عمارت میں جمعرات کی شام کو ایک تقریب ہو رہی تھی۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق وہاں یہووا تحریک کے افراد ہفتہ وار بائبل مطالعہ اجلاس کے لیے جمع ہوئے تھے۔
یہووا انیسویں تحریک ویں صدی کے آخر میں قائم ہونے والی ایک امریکی مسیحی تحریک ہے جو عدم تشدد کی تبلیغ کرتی ہے اور گھر گھر انجیلی تبلیغ کے لیے جانی جاتی ہے۔ جرمنی میں اس کے ماننے والوں کی تعداد تقریباً 175,000 ہے جن میں ہیمبرگ میں 3800 لوگ بھی شامل ہیں۔
جرمنی میں حالیہ برسوں میں متعدد حملے ہوچکے ہیں
حالیہ برسوں میں جرمنی میں اسلامی شدت پسندوں اور انتہائی دائیں بازو کے انتہاپسندوں کی جانب سے متعدد حملے ہوئے ہیں۔
دسمبر 2016ء میں ایک شدت پسند نے برلن کی کرسمس مارکیٹ پر ٹرک چڑھا دیا جس میں 12افراد کی جان چلی گئی تھی۔ تیونس سے تعلق رکھنے والا یہ حملہ آور، جسے پناہ گزین کا درجہ نہیں دیا گیا تھا، داعش کا حامی تھا۔
یورپ کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک جرمنی خاص طور پر جہادی گروہوں کا ہدف بنا ہوا ہے کیونکہ اس نے عراق اور شام میں داعش کے خلاف اتحاد میں حصہ لیا ہے۔
لیکن حالیہ برسوں میں انتہائی دائیں بازو کے انتہاپسندوں نے بھی ملک میں کئی حملے کیے ہیں۔ جس کے بعد حکومت پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ وہ نیو نازی تشدد کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ہے۔
فروری 2020 میں انتہائی دائیں بازو کے انتہاپسندوں نے ہناو شہر میں فائرنگ کرکے کم از کم 10 افراد کو ہلاک اور دیگر پانچ کو زخمی کردیا تھا۔ سن 2019 میں ایک نیونازی نے ہیلے میں ایک یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرکے دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C