23/May/2025

جرمنی: ہیمبرگ ٹرین اسٹیشن پر چاقو حملہ، 18 افراد زخمی، 6 حالت تشویشناک

👁️ 81 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جرمنی: ہیمبرگ ٹرین اسٹیشن پر چاقو حملہ، 18 افراد زخمی، 6 حالت تشویشناک

جرمنی: ہیمبرگ ٹرین اسٹیشن پر چاقو حملہ، 18 افراد زخمی، 6 حالت تشویشناک

ہیمبرگ (ڈیلی اردو/اے ایف پی) جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے مرکزی ٹرین اسٹیشن پر چاقو کے ایک حملے میں کم از کم 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے 39 سالہ خاتون کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق، ہیمبرگ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص نے مرکزی اسٹیشن پر کئی افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کیا۔ بعدازاں پولیس نے تصدیق کی کہ حملہ آور ایک خاتون ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اس نے تنہا یہ حملہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تفتیش تیزی سے جاری ہے۔ ہیمبرگ فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ مجموعی طور پر 18 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب، جرمن میڈیا نے بعض رپورٹوں میں شدید زخمیوں کی تعداد کم بتائی ہے۔ واقعے کے بعد جرمن ریلوے آپریٹر ’ڈوئچے بان‘ نے اطلاع دی کہ ہیمبرگ اسٹیشن کے چار پلیٹ فارم بند کر دیے گئے ہیں۔

جرمنی حالیہ مہینوں میں کئی پرتشدد واقعات کا سامنا کر چکا ہے۔ گزشتہ اتوار بیلفیلڈ شہر میں ایک بار کے اندر چاقو حملے میں چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کی تفتیش وفاقی استغاثہ کے حوالے کر دی گئی تھی، کیونکہ مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا تھا کہ وہ انتہا پسند نظریات رکھتا ہے۔

ہیمبرگ واقعے میں حملے کے محرکات تاحال واضح نہیں، تاہم حکام تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C