جرمن فوج میں غیر ملکی شہریوں کو بھی بھرتی کرنے پر غور
👁️ 65 بار دیکھا گیا
جرمن فوج میں غیر ملکی شہریوں کو بھی بھرتی کرنے پر غور
برلن (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) ایک سینیئر جرمن قانون ساز کا کہنا کہ ایک ممکنہ اسکیم کے تحت نہ صرف یورپی یونین کے موجودہ رکن بلکہ امیدوار ممالک کے لوگ بھی جرمن فوج میں شامل ہو سکتے ہیں، جس سے جرمن شہریت پانے کا راستہ بھی آسان ہو جائے گا۔
ایک سینیئر جرمن قانون ساز نے ڈی ڈبلیو کو بتایا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو بھی جرمن فوج (بنڈیشور) میں کام کرنے کی اجازت دینے کی ایک تجویز پر غور ہو رہا ہے، جس کے تحت یورپی یونین سے باہر ممالک کے یورپی باشندوں کو بھی فوج میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
فری ڈیموکریٹک پارٹی (ایف ڈی پی) کی رکن میری-ایگنیس اسٹراک-زیمرمین، جو جرمن پارلیمان کی دفاعی کمیٹی کی سربراہ ہیں، نے کہا کہ وہ جرمن فوج کو پورے براعظم کے امیدواروں کے لیے کھولنے کا تصور رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسے امیدوار یورپی یونین کے ساتھ ہی، یورپی یونین کے سابق رکن برطانیہ جیسے ممالک اور غیر جانبدار ملک سوئٹزرلینڈ سے بھی آ سکتے ہیں۔ تاہم ان ممالک سے آگے کی بھی گنجائش ہے۔
انہوں نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا، ”میرے خیال میں یورپ میں بھی مزید غور کرنے کی ضرورت ہے، یعنی وہ لوگ جو یورپی ریاستوں میں تو رہ سکتے ہیں لیکن جن کا ابھی تک یورپی یونین سے تعلق نہیں ہے، تاہم وہ جو الحاق کی بات چیت کے دائرے میں ہو سکتے ہیں۔”
وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی کا مقابلہ کرنے کے لیے غیر جرمنوں کو بھی بھرتی کرنے کے لیے خوش آمدید کہنے کا خیال پیش کیا ہے۔
پسٹوریئس کا تعلق سوشل ڈیموکریٹس سے ہے اور ان کے اس خیال کو ان کے دو اتحادی پارٹنرز، ایف ڈی پی اور اپوزیشن کرسچن ڈیموکریٹک یونین میں سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کی بھی حمایت بھی حاصل ہوئی ہے۔
تاہم، اس طرح کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے بارے میں بہت سے سوالات کے جوابات ابھی باقی ہیں۔
‘جرات مندانہ، بڑا اور زیادہ یورپی’
اسٹریک زیمر مین نے اس حوالے سے قانون سازوں سے کہا کہ وہ ”تھوڑا جرات مندانہ نیز بڑا اور زیادہ یورپی سوچیں۔” ان کا کہنا تھا کہ ”ہم پہلے ہی سے طویل مدتی وقت کے لیے ایک یورپی فوج رکھنے کے مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ جرمن فوج فرانس اور ہالینڈ میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ قریبی تعاون پہلے سے ہی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا، ”اور یہی وجہ ہے کہ اگر آپ طویل مدت کے طور پر یورپی انداز میں سوچتے ہیں، تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یورپی فریم ورک کے اندر ایک فوجی کی قومیت کیا ہے۔”
اسٹریک زیمرمین نے کہا کہ یورپ سے آگے بھی جرمن فوج میں بھرتی ہونے کی صلاحیت کو ”نیٹو ممالک تک بڑھایا جا سکتا ہے” لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ امریکہ اور کینیڈا جیسے رکن ممالک میں سیاسی پیش رفت کیا ہو گی۔
جرمن فوج (بنڈیشور) کے ایک ترجمان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ یہ نئی تجویز ”غیر ملکیوں سے خلا کو پر کرنے کے بارے میں نہیں ہے” بلکہ مسلح افواج کے مستقبل کے بارے میں پسٹوریئس کی قیادت میں ایک کھلی بحث کا حصہ ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ”یورپی یونین کے شہریوں کو مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کی اجازت دینا کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے۔ جب سرکاری سطح پر ضرورت ہوتی ہے تو فوجیوں کے لیے واقعی کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔”
جرمنی میں رہنے والوں کیلئے ایک موقع
اسٹریک زیمرمین کے مطابق اگر دوسری قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں جرمن فوج میں داخل کرنے کی اجازت ملتی ہے، تو ایسے بہت سے لوگوں کے لیے بھی دروازے کھل جائیں گے، جو جرمنی میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے لیکن ان کے پاس جرمن شہریت نہیں ہے۔
انہوں نے اپنے شہر ڈسلڈورف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہاں، ”10,000 سے زیادہ یونانی رہتے ہیں، دوسری یا تیسری نسل کے بہت سے نوجوان، جو گرچہ اتنے عرصے سے جرمنی میں ہیں، تاہم پھر بھی ان کے پاس یونانی پاسپورٹ ہے۔ شاید ملک سے لگاؤ کی وجہ سے، یا پھر کسی بھی وجہ سے، یہ فیصلہ کرنا ہمارا کام نہیں ہے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ ”اگر کوئی کہتا ہے کہ ‘میں اپنے آپ کو بنڈیسویر میں شامل ہونے کا تصور کر سکتا ہوں،’ تو مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس امکان پر غور کرنا چاہیے۔”
”اور اگر وہ فوج میں خدمات انجام دینے کے بعد جرمن پاسپورٹ چاہتے ہیں، تو ہمیں اس امکان پر غور کرنا چاہیے کہ دوسروں کے مقابلے میں، وہ اسے جلد حاصل کر سکیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4568 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C