جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس کی سماعت کرنے والا فل کورٹ بینچ ایک بار پھر تحلیل
👁️ 86 بار دیکھا گیا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس کی سماعت کرنے والا فل کورٹ بینچ ایک بار پھر تحلیل
اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس معاملے پر مقدمے کی سماعت کرنے والا فل کورٹ بینچ تحلیل ہوگیا۔
پیر کو دوران سماعت بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی عدم دستیابی کے باعث بینچ تحلیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔
منیر اے ملک نے کہا کہ مقدمے کے سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ بینچ کی تشکیل عدالت کی صوابدید ہے۔
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سید امجد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہماری جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق درخواستیں تھیں تمام درخواست گزار موجود تھے۔ ایک جج صاحب کی غیر موجودگی کی وجہ سے بینچ تحلیل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی آرڈر ہوتا ہے تو اس کا مطلب انصاف نہیں ہو گا، بغیر کسی گرائونڈ کے بینچ تحلیل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بینچ کے علاوہ ہمارا کسی دوسرے بینچ پر ہمارا اعتراض ہو گا، ہم چاہتے ہیں یہی بینچ کیس سنے، دو سماعتیں ایک جج سن چکے ہیں۔
سینئر وکیل حامد خان نے کہاکہ یہ رویت ہے کہ جب ایک بینچ سماعت کرتا ہے تو پورا کیس وہی سنتا ہے، یہ فل کورٹ بنایا گیا تھا، چیف جسٹس کے پاس اختیار نہیں کہ کوئی دوسرا بینچ بنائیں۔
انہوں نے کہاکہ یہاں کوئی مجبوری نہیں ہے اگر ایک جج نہیں ہے تو انتظار کیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ کا فل کورٹ کا آرڈر موجود ہے یہ تبدیل نہیں ہو سکتا، اگر ایسا ہوا تو یہ غیر آئینی اقدام ہو گا۔
سینئر علی احمد کرد نے کہاکہ اس کیس میں کیا ارجنسی ہے سمجھ نہیں آتی۔ جب کسی نے بینچ تحلیل کرنے کی کسی نے استدعا بھی نہیں کی۔
رشید رضوی سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہاکہ افتخار محمد چوہدری کے کیس میں 2 ماہ پانچ دن کیس چلا، پہلے دن سے ہمیں لگ رہا ہے کہ ان ججز کا بس چلے تو دو گھنٹے میں فیصلہ کر دیں، کیا یہ کسی کے ریٹائرمنٹ سے پہلے فیصلہ دینا چاہتے ہیں، جج منٹ موجود ہے جب بینچ تشکیل دے دیا جائے تو بینچ تحلیل نہیں ہو سکتا،ان ججز کا کندیکٹ نظر آ رہا ہے کہ انصاف نہیں ہو گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C