16/March/2020

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

👁️ 101 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

کراچی (ڈیلی اردو) جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کیلئے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے معزز ججز صاحبان، لاء افسران ،عدالتی عملے اور سینیئر وکلاء نے شرکت کی۔

سپریم جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر پارلیمانی ججز تقرری کمیٹی نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کے لیئے منظوری دی تھی۔ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں جج کا عہدہ خالی تھا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر جج کے عہدہ پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C