جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی
👁️ 211 بار دیکھا گیا
جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےجعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ سے نام نکالے جانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی۔
بلاول بھٹو کی جانب سے دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ جے آئی ٹی نے مجھے کبھی بلایا ہی نہیں، مجھے سنے بغیر میرے خلاف آبزرویشن دی گئیں، عدالت کے زبانی حکم نامے میں میرا نام جے آئی ٹی رپورٹ سے ہٹانے کا حکم دیا گیا اور تحریری حکم نامے میں میرا نام جے آئی ٹی رپورٹ سے ہٹانے کا نہیں کہاگیا لہٰذا زبانی حکم نامہ تحریری حکم نامے سے مختلف نہیں ہوسکتا۔
اپیل میں کہا گیا ہےکہ جے آئی ٹی نے تسلیم کیا کے میرے خلاف مواد ناکافی ہے، یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ میرا نام جے آئی ٹی میں غلطی سےڈالا گیا، جے آئی ٹی کی تشکیل پر بھی سوالات پیدا ہوتے ہیں، کیا حساس اداروں کو کسی جے آئی ٹی کا حصہ بنایا جاسکتا ہے؟ حساس اداروں کے جے آئی ٹی میں شمولیت پر اعتراضات ہیں۔
اپیل میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ازخود نوٹس میں عدالت کا کیا دائرہ اختیار ہے؟ یہ تشریح کی جائے، کیا ازخود نوٹس بنیادی حقوق کے علاوہ انفرادی معاملات پر بھی لاگو ہوسکتے ہیں؟ ازخود نوٹس اختیار پر قانونی جائزہ اور نظر ثانی کے لیے بڑا بینچ بنایا جائے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کی جانب سے اپیل میں استدعا کی گئی ہےکہ فیصلے سے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں، 7 جنوری کے حکم نامے پر نظر ثانی کی جائے، میرا نام جے آئی ٹی سمیت دیگر تفتیشی اداروں سے نکالا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3443 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C