25/December/2020

جماعت الدعوۃ سربراہ حافظ سعید سمیت دیگر ملزمان کو ایک اور مقدمے میں قید و سزائیں

👁️ 70 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جماعت الدعوۃ سربراہ حافظ سعید سمیت دیگر ملزمان کو ایک اور مقدمے میں قید و سزائیں

جماعت الدعوۃ سربراہ حافظ سعید سمیت دیگر ملزمان کو ایک اور مقدمے میں قید و سزائیں

لاہور (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید احمد سمیت 6 رہنماؤں کو ایک اور مقدمے میں سزائیں سنا دیں۔

اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی جانب سے حافظ سعید، حافظ عبدالسلام، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے 15، 15 سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

کالعدم جماعت الدعوۃ کی طرف سے جاری تفصیل کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کو دو، دو لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حافظ احمد سعید کے خلاف تین مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں، اے ٹی سی عدالتوں میں جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف مزید کئی مقدمات زیر سماعت ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C