17/May/2025

جموں و کشمیر: بھارتی فورسز کے دو آپریشنز، لشکر طیبہ کے 6 شدت پسند ہلاک

👁️ 84 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جموں و کشمیر: بھارتی فورسز کے دو آپریشنز، لشکر طیبہ کے 6 شدت پسند ہلاک

جموں و کشمیر: بھارتی فورسز کے دو آپریشنز، لشکر طیبہ کے 6 شدت پسند ہلاک

جموں (ڈیلی اردو) بھارت کے زیر اہتممم جموں و کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پچھلے تین دنوں کے دوران دو مختلف آپریشنز میں کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ سے وابستہ 6 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پہلا آپریشن 13 مئی کو شوپیان کے علاقے کیلار میں کیا گیا، جہاں تین شدت پسند مارے گئے، جبکہ دوسرا آپریشن 16 مئی کو ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ہوا، جس میں مزید تین مقامی شدت پسند ہلاک کیے گئے۔ دونوں کارروائیاں مخصوص انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس (کشمیر زون) کے مطابق، ان آپریشنز میں بھارتی سیکیورٹی اداروں کے درمیان بھرپور ہم آہنگی دیکھنے میں آئی۔ وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، میجر جنرل دھننجے جوشی کے مطابق یہ کامیابیاں پہلگام میں حالیہ شدت پسند حملے کے بعد اپنائی گئی نئی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کا نتیجہ ہیں۔

بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کارروائیوں کے بعد خطے میں سرگرم شدت پسندوں کی تعداد گزشتہ 35 برسوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ حکام نے ان آپریشنز کو دہشت گردی کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C