جمہوریہ کانگو میں قافلے پر حملہ، اٹلی کا سفیر ‘لوکا اٹاناسیو’ ہلاک
👁️ 51 بار دیکھا گیا
جمہوریہ کانگو میں قافلے پر حملہ، اٹلی کا سفیر ‘لوکا اٹاناسیو’ ہلاک
کانگو (ڈیلی اردو/وی او اے) جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے میں پیر کے روز اٹلی کے سفیر کو گھات لگا کر قتل کر دیا گیا۔
اٹلی کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ کانگو کے لیے سفیر لوکا اٹاناسیو کو گوما نامی شہر میں اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ کانگو میں اقوام متحدہ کے ایک مشن کے قافلے میں سفر کر رہے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قافلے کے ساتھ سفر کرنے والا اٹلی کی ملٹری پولیس کا ایک اہل کار بھی اس حملے میں مارا گیا۔
خبررساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے قافلے پر کانیاما ہورو کے قصبے کے قریب حملہ کیا گیا جو اغوا کرنے کی ایک کوشش کا حصہ تھا۔
الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اٹلی کے وزیر خارجہ لوئیگو ڈی مائیو نے اس واقعہ پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وہ برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں شریک تھے، جسے چھوڑ کر وہ اپنے ملک روانہ ہو گئے۔
انہوں نے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سفاکانہ حملے کے محرکات کا ابھی تک علم نہیں ہے اور یہ واقعہ کیسے رونما ہوا، اسے منظر عام پر لانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔
اقوام متحدہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قافلے پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت گانگو کے مشرقی علاقائی صدر مقام گوما کے قریب ‘رتشورو’ میں سکول پراجیکٹ کے دورے پر جا رہا تھا۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس حملے کے متعلق مقامی حکام سے معلومات اکھٹی کر رہے ہیں۔ بیان کے مطابق یہ حملہ ایک ایسی سٹرک پر ہوا جسے کسی سیکیورٹی کے بغیر سفر کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔
ہلاک کیے جانے والے اٹلی کے سفیر اٹاناسیو کی عمر 43 سال تھی اور وہ 2017 سے کانگو کے صدر مقام کنشاسا میں تعینات تھے۔
روانڈا اور یوگنڈا کے ساتھ واقع اس علاقے میں کئی مسلح گروپ سرگرم ہیں جو سیکیورٹی اہل کاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C