جنوبی وزیرستان: ایف سی آر خاتمے کے باوجود قتل کے الزام پر شہری کا گھر مسمار، 18 لاکھ جرمانہ
👁️ 74 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: ایف سی آر خاتمے کے باوجود قتل کے الزام پر شہری کا گھر مسمار، 18 لاکھ جرمانہ
وانا (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقہ زم چینہ میں قومی جرگہ کے حکم پر گنگی خیل قبیلے نے قتل کے الزام میں ایک شخص کا قلعہ نما گھر مسمار کرکے نذر آتش کردیا۔
جنوبی وزیرستان کے قومی جرگہ کے مطابق نیک ولی نامی شخص نے قومی مہلت کے دوران گنگی خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے مخالف فریق کے گھر پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا تھا جس کے بعد جرگہ نے نیک ولی کے گھر کو مسمار اور نذر آتش کرنے سمیت اس پر 18 لاکھ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس فیصلے کی روشنی میں بدھ کے روز مقامی لشکر نے قبائلی روایات کے مطابق نیک ولی کے قلعہ نما گھر کو مسمار کرکے نذر آتش کردیا۔
واضح رہے کہ سابقہ فاٹا کے خیبر پختونخوا انضمام کے بعد وہاں پر ایف سی آر کے قوانین بھی ختم کردیئے گئے تھے اور جرائم کی بیخ کنی اور انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتی اور پولیس نظام رائج کیا گیا تاہم اس کے باوجود لشکر کشی نے ان ریاستی اداروں، پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام ایسے واقعات کا نوٹس لے کر کارروائی کرے کیونکہ کسی ایک فرد کی غلطی کی سزا پورے خاندان کو نہیں دی جاسکتی جو کہ سراسر ظلم او نا انصافی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل جنوبی وزیرستان میں جرگے نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما آیاز وزیر کے گھر کو بھی مسمار کرنے کا حکم دیا تھا تاہم بعد میں ان کا گھر مسماری سے بچ گیا تھا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایاز وزیر پر الزام تھا کہ انہوں نے وانا میں امن و امان کے حوالے سے ہونے والے احمد زئی وزیر کے جرگے کو مبینہ طور پر متنازعہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
جنوبی وزیرستان/وانا کےتحصیل برمل کاعلاقہ زم چینہ میں وزیرگنگی قبائل کےقومی لشکرنےآج اپنےہی قبیلےکی نیک ولی نامی شخص کاگھرنذرآتش کرکے18لاکھ روپےجرمانہ بھی کیانیک ولی نےکچھ عرصہ قبل ایک قتل کیاتھادوبارہ مقتول پرفائرنگ کے سلسلےمیں قوم نےانکاگھرجلادیا@khan_haq @AimalWali @arshad_Geo pic.twitter.com/Dc14IoPTO0
— Adam Khan Wazir (@AdamKhanWazirPK) June 10, 2020
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C