28/September/2020

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، کیپٹن عبد اللہ ہلاک

👁️ 46 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، کیپٹن عبد اللہ ہلاک

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، کیپٹن عبد اللہ ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کیپٹن عبداللہ ظفر ہلاک اور اس کی ہوگئے۔

انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پیٹرولنگ پر تھے کہ ان کے قافلے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

کیپٹن عبداللہ کا تعلق ضلر کوہاٹ کے علاقہ لاچی سے ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C