جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 2 فوجی زخمی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 2 فوجی زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 2 فوجی زخمی ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگاڑہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں مارٹر بھی استعمال کیے گئے، آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں پاک فوج کے 2 جوان زخمی ہوئے جبکہ بدقسمتی سے فائرنگ کی زد میں آکر 2 بچے بھی ہلاک ہوگئے۔
جبکہ مقامی افراد کو دعویٰ ہے کہ مبینہ دھماکہ ایک ڈرون حملہ تھا، تاہم انتظامیہ نے اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1636041416475398144?t=OVQ_6OmMUMoTaB2XOV5-tw&s=19
شام چھ بجے کے قریب ہونے والے اس مبینہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت شاہد اللہ اور الہام کے نام سے ہوئی ہے۔ جن کی عمریں بالترتیب 4 اور 5 سال ہیں۔
دونوں کو شدید زخمی حالت میں سراروغہ ہسپتال منتقل کیا گیا ، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ چکے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک نہیں دو ڈرون حملے تھے، دوسرا ڈرون حملہ مکین بازار کے قریب کیا گیا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈرونز تاحال ہوا میں محو پرواز ہیں، اور ان کی آوازیں سنی جاسکتی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد بھی جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ڈرون پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے دھماکے سے پورے علاقے میں سخت خوف ہراس پھیل گیا۔#DroneAttack #SouthWaziristan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) March 15, 2023
مقامی زبان میں ان ڈرونز کو بنگانہ کہتے ہیں، جس کا مطلب ہے وہ چیز جو ”بنگ بنگ“ کی آواز کرے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ ان آوازوں کو بہت اچھی طرح پہچانتے ہیں، کیونکہ امریکی ڈرون حملوں کے دور میں وہ ان آوازوں کی وجہ سے سو بھی نہیں پاتے تھے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی فضاؤں میں ان ڈرونز کو دن کی روشنی میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ڈرون حملوں کا سلسلہ 18 جون 2004 سے شروع ہوا تھا، جبکہ آخری ڈرون حملہ تقریباً چار سال قبل جولائی 2018 میں کیا گیا تھا۔
اس دوران جہاں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے یکے بعد دیگرے دو سربراہان بیت اللہ محسود اور حکیم اللہ محسود سمیت کئی بڑے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا، وہیں ہزاروں کی تعداد میں شہری بھی لقمہ اجل بنے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مصر کی عدالت کا 35 اداروں اور 36 افراد کو پانچ سال کے لیے دہشتگردی کی فہرستوں میں شامل کرنے کا فیصلہ
10/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ ملاقات کی خبروں کی تردید کردی
10/November/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ابوظبی میں روس، یوکرین اور امریکا کے مذاکرات شروع، قیدیوں کے تبادلے اور سکیورٹی ضمانتوں پر بات چیت
10/November/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں میزائلوں اور ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ، ریاض سمیت تین علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش
10/November/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان انٹیلی جنس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، حملہ آور فرار
10/November/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک
10/November/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26458 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15686 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11987 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9358 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7628 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C