جوہری پروگرام دوبارہ شروع ہوا تو ایران پر پھر اسرائیلی و امریکی حملے کیے جائیں گے، صدر ٹرمپ
👁️ 234 بار دیکھا گیا
جوہری پروگرام دوبارہ شروع ہوا تو ایران پر پھر اسرائیلی و امریکی حملے کیے جائیں گے، صدر ٹرمپ
فلوریڈا (ڈیلی اردو، اے پی، اے ایف پی، روئٹرز) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جون کی مختصر جنگ کے بعد اب اگر ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ بنانے کی کوشش کی، تو ایرانی رہنما 'نتائج جانتے ہیں'۔ انہوں نے یہ بات فلوریڈا میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد کہی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز دھمکی دی کہ اگر ایران نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تنصیبات کو دوبارہ بنانے کی کوشش کی، تو اس پر مزید اسرائیلی یا امریکی حملے کیے جا سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی مار- اے -لاگو رہائش گاہ پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجیمن نیتن یاہو کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، “اب میں نے سنا ہے کہ ایران دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اور اگر وہ ایسا کر رہے ہیں، تو ہمیں انہیں روکنا پڑے گا۔ ہم انہیں تباہ کر دیں گے۔ ہم انہیں جہنم میں ملا دیں گے۔ لیکن امید ہے کہ ایسا نہیں ہو رہا ہے۔”
ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں دو ہفتوں تک ایک دوسرے پر حملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جو 13 اور 24 جون کے درمیان جاری رہی۔ اسی دوران امریکہ نے 22 جون کو ایران کے تین اہم مقامات پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کا اس نے'آپریشن مڈ نائٹ ہیمر' کا نام دیا تھا۔
حملوں میں ایران کی جوہری صلاحیتوں کا کیا ہوا؟
صدر ٹرمپ نے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ جون میں جوہری افزودگی کے اہم مقامات پر اسرائیلی اور بعد میں امریکی حملوں کے سے تہران کی جوہری صلاحیتوں کو "مکمل طور پر تباہ اور ختم" کر دیا گیا ہے۔
لیکن انٹیلیجنس ایجنسیوں اور پینٹاگون کی جانب سے کیے گئے محتاط امریکی جائزوں نے اندازہ لگایا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیاروں کی کوشش جاری رکھے، تو یہ حملے صرف چند ماہ یا دو سال تک اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
اسرائیلی میڈيا کی رپورٹوں میں ایران کی تعمیر نو کی کوششوں کی بات کہی گئی ہے، خاص طور پر طویل فاصلے تک مار کرنے والی ایرانی میزائل کی صلاحیتوں کے بارے میں، کیونکہ ایسے روایتی ہتھیاروں کو بھی اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کی جا سکتا ہے۔
ادھر ایران کا دعویٰ ہے کہ وہ اب ملک میں کسی بھی مقام پر جوہری ہتھیاروں کے لیے یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا ہے۔
ایران کا 'فوری سخت ردعمل' کا انتباہ
ٹرمپ نے کہا کہ یہ ممکن تو ہے، تاہم اس بات کی تصدیق بھی نہیں کی جا سکتی کہ جون میں امریکہ کی طرف تباہ کیے گئے نطانز، فردو اور اصفہان کے علاوہ دیگر مقامات کی جوہری صلاحیتوں کو، ایران دوبارہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا، "ہمیں بخوبی معلوم ہے کہ وہ کہاں جا رہے ہیں، وہ کیا کر رہے ہیں، اور مجھے امید ہے کہ وہ ایسا نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ہم بی 2 بم پر ایندھن ضائع نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ تہران کے رہنما "نتائج جانتے ہیں" اگر حکومت نے جوہری ہتھیاروں کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو اس کا انجام “بہت طاقتور، شاید پچھلی بار سے بھی زیادہ طاقتور ہو گا۔”
ادھر ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے ٹرمپ کے اس بیان پر اپنے فوری رد عمل میں آن لائن جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی میزائل صلاحیت اور دفاع “قابو پانے یا اجازت پر مبنی نہیں ہے۔”
انہوں نے کہا کہ “کسی بھی جارحیت کو اس کے منصوبہ سازوں کے تصور سے کہیں زیادہ فوری طور پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔”
گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ ایران سے متعلق رپورٹس سے آگاہ ہیں لیکن اسرائیل کسی اور تصادم کا خواہاں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ البتہ وہ اس معاملے پر ٹرمپ سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3172 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C