حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ، اسرائیلی ٹینک تباہ، کئی فوجی ہلاک
👁️ 111 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ، اسرائیلی ٹینک تباہ، کئی فوجی ہلاک
بیروت + یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے اسرائیلی حدود میں ٹینک شکن میزائل فائر کیے گئے۔ حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
#BREAKING: #IDF says anti-tank fire identified from #Lebanon towards northern #Israel. Local report say it was near the community of Yir'on pic.twitter.com/U7ATcdgkXN
— Anna Ahronheim (@AAhronheim) September 1, 2019
لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ شیعہ تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی ٹینک کو میزائل حملے میں تباہ کر دیا جس سے ٹینک میں موجود اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے لبنانی حدود سے ٹینک شکن میزائل داغے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جوابی کارروائی جاری ہے۔
Pictures from the Lebanese side of the border as Israel fired mortars in response to an anti-tank missile attack #Lebanon, #Israel pic.twitter.com/kdBfn2nOj9
— Michael A. Horowitz (@michaelh992) September 1, 2019
تازہ کارروائیوں کے بعد خدشہ ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین گزشتہ ہفتے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ”لبان کی حدود سے اسرائیلی فوجی اڈے اور عسکری گاڑیوں کی جانب کئی ٹینک شکن میزائل داغے گئے۔ کئی میزائل نشانے پر لگے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔‘‘
Hezbollah fired 2-3 anti-tank missiles from Lebanon, hitting an IDF military outpost and ambulance in northern Israel. We fired at the Hezbollah squad responsible. No Israelis were injured in the attack.
— Israel Defense Forces (@IDF) September 1, 2019
میزائل فائر کیے جانے کی اطلاع ملتے ہی اسرائیلی حکام نے لبنانی سرحد کے چار کلومیٹر تک کے فاصلے پر رہنے والے اپنے شہریوں کو فوری طور پر گھروں سے نہ نکلنے اور محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین کشیدگی گزشتہ ہفتے سے جاری ہے۔ حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کی جانب سے پچیس اگست کی علی الصبح لبنان میں حزب اللہ کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے میں دو ڈرون حملے کیے گئے تھے۔
ایک ڈرون طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا تھا جب کہ دوسرے ڈرون سے داغے گئے میزائل سے حزب اللہ کے میڈیا سینٹر کی عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔ اسرائیل نے اب تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ مبینہ اسرائیلی ڈرون حملوں کے جواب میں تنظیم نے جوابی کارروائی کرنے کا فیصلے کر لیا ہے۔
لبنان میں حملوں سے چند روز قبل اسرائیل نے شام میں بھی حملے کیے تھے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اور اس کے حمایتی شامی علاقے سے اسرائیل میں ڈرون حملہ کرنے والے تھے اور اسے روکنے کے لیے ہی شام میں حملے کیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C