حزب اللہ کا سینئر ترین کمانڈر کی ہلاکت کے جواب میں اسرائیل پر 200 سے زائد راکٹ اور ڈرون حملے
👁️ 100 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کا سینئر ترین کمانڈر کی ہلاکت کے جواب میں اسرائیل پر 200 سے زائد راکٹ اور ڈرون حملے
بیروت (ڈیلی اردو/رائٹرز) لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیل پر بڑا راکٹ اور ڈرون حملہ کردیا اور سینیئر کمانڈر کی ہلاکت کے بدلے کے طور پر نئے اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق غزہ جنگ کی وجہ سے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان مہینوں سے جاری تنازع بتدریج شدت اختیار کر رہا ہے، جس سے ایک مکمل جنگ کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔
دونوں فریقین نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس سے بچنا چاہتے ہیں اور سفارت کار اس کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
بیروت اور لبنان کے دوسرے حصوں میں مسلسل دوسرے دن سونک بوم کی آواز نے اعصاب کو ہلا کر رکھ دیا۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جیٹ طیاروں نے ملک کے کئی علاقوں میں ساؤنڈ بیریئر توڑ دیا۔
حزب اللہ نے کہا کہ اس نے جنوب میں اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ کے کمانڈر محمد ناصر کی ہلاکت کے بدلے میں اسرائیل کے 10 فوجی ٹھکانوں پر بدھ کے روز 200 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
محمد ناصر، حزب اللہ کے سینئر ترین کمانڈروں میں سے ایک تھے جنہیں اسرائیل نے تنازع کے دوران ہلاک کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ ’لبنان سے اسرائیلی سرزمین میں داخل ہونے والے تقریباً 200 پروجیکٹائلز اور 20 سے زیادہ مشکوک فضائی اہداف کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے کئی کو اسرائیلی فضائی دفاع اور لڑاکا طیاروں نے روک دیا۔‘
اسرائیل کی ایمبولینس سروس نے کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ کچھ ڈرونز اور انٹرسیپٹر شارپنل کے باعث آگ لگ گئی۔
اس نے جنوبی لبنان کے دو دیہاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیلی فضائیہ نے رامیہ اور حولہ کے علاقوں میں حزب اللہ کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔‘
حزب اللہ کے سینئر عہدیدار ہاشم صفی الدین نے بیروت میں محمد ناصر کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ ان کا گروپ اپنے ہدف کو وسیع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’جوابات کا سلسلہ یکے بعد دیگرے جاری ہے، اور یہ سلسلہ ایسی نئی جگہوں کو نشانہ بناتا رہے گا جن کے بارے میں دشمن نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C