حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سابق ترجمان ابو عبیدہ کی ہلاکت کی تصدیق
👁️ 362 بار دیکھا گیا
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سابق ترجمان ابو عبیدہ کی ہلاکت کی تصدیق
غزہ (ڈیلی اردو) حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اس تنظیم کے سابق ترجمان ابو عبیدہ ہلاک ہو گئے ہیں۔
نئے ترجمان، جنھوں نے بھی اپنی کنیت ’ابو عبیدہ‘ رکھی ہے، نے بتایا کہ سابق ترجمان کا اصل نام حذیفہ الکحلوت (ابو ابراہیم) تھا۔
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے 31 اگست 2025 کو اعلان کیا تھا کہ غزہ میں القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’غزہ میں حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو مار دیا گیا ہے۔‘
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے اس وقت کہا تھا کہ حماس کے بیرونِ ملک رہنماؤں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کے مطابق ’ہم نے کل حماس کے ایک بڑے رہنما ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا۔ ہماری کارروائیاں ختم نہیں ہوئیں، باقی رہنما زیادہ تر بیرونِ ملک ہیں اور ہم ان تک بھی پہنچیں گے۔‘
نئے ترجمان نے مزید کہا کہ حماس کے کئی عسکری کمانڈر بھی مارے گئے ہیں، جن میں محمد السنوار (چیف آف سٹاف)، محمد شبانہ (کمانڈر رفح بریگیڈ)، حکم العیسیٰ (ذمہ دار تربت و اسلحہ)، رائد سعد (ذمہ دار پیداوار اور کمانڈر غزہ بریگیڈ) اور ابو عبیدہ (سابق ترجمان و میڈیا انچارج) شامل ہیں۔
انھوں نے اعلان کیا کہ القسام بریگیڈز اپنا اسلحہ نہیں چھوڑے گی اور مطالبہ کیا کہ ’قبضے‘ کا ہتھیار چھینا جائے، نہ کہ فلسطینیوں کے ہلکے ہتھیار۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ثالثوں اور عالمی برادری کو اسرائیل کو پابند کرنا چاہیے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرے۔
فلسطین کی عسکریت پسند تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان اسرائیل غزہ جنگ کے دوران نمایاں شخصیات میں سے ایک تھے۔ ان کا نام ابو عبیدہ تھا اور انھیں حماس کی میڈیا مشین کے لقب سے بھی جانا جاتا تھا۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر تنظیم کے پیغامات کو آن لائن پھیلاتے ہوئے نظر آتے تھے۔
ان کا عرفی نام ابو عبیدہ، پیغمبر اسلام کے ساتھیوں میں سے ایک ابو عبیدہ بن الجراح کی نسبت سے رکھا گیا۔ وہ ایک مسلمان فوجی کمانڈر تھے۔ ابو عبیدہ القسام کے کمانڈر محمد الدیف کی طرف سے ’آپریشن طوفان الاقصیٰ‘ کا آغاز کرنے کے بعد ایک معروف شخصیت بن گئے۔ حماس کی طرف سے سات اکتوبر کو اسرائیل پر کیے جانے والے حملے کو حماس نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کا نام دیا تھا۔ اس حملے میں جنوبی اسرائیل میں 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ابو عبیدہ کی صحیح شناخت کوئی نہیں جانتا۔ وہ ہمیشہ ویڈیو ریکارڈنگ میں اپنے چہرے کو سرخ کوفیہ (فلسطینی روایتی سکارف) سے ڈھانپ کر آتے تھے۔ وہ ویڈیو میں قرآن کی ایک لکھی ہوئی آیت کے ساتھ کھڑے ہو کر حماس کی عسکری کارروائیوں کی پیشرفت اور ان کی تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے دکھائی دیتے۔ ابو عبیدہ اپنے ٹیلیگرام چینل کے ذریعے اپنی تقاریر شیئر کرتے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ٹیلیگرام چینل 2020 میں شروع کیا گیا تھا۔ وہ کسی اور معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سرگرم نہیں رہے۔
ان کی ویڈیو تقریریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں اور کئی نیوز چینلز پر نشر ہوتی رہیں۔ لندن سے شائع ہونے والے ایک مشہور عرب روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق ’ابو عبیدہ کو 2002 میں پہلی بار القسام کے فیلڈ عہدیداروں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا تھا۔‘
اخبار کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہمیشہ اپنا چہرہ ڈھانپ کر میڈیا سے بات کی اور القسام بریگیڈ کے سابق رہنما عماد عقیل کے انداز کو نقل کیا گیا، جسے اسرائیل نے 1993 میں جیل بھیج دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C