یمنی حوثی کا اسرائیلی ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملہ، عارضی تعطل کے بعد پروازیں دوبارہ بحال
👁️ 88 بار دیکھا گیا
یمنی حوثی کا اسرائیلی ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملہ، عارضی تعطل کے بعد پروازیں دوبارہ بحال
تل ابیب (ڈیلی اردو / بی بی سی) اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یمن سے فائر کیا گیا ایک میزائل اتوار کی صبح اسرائیل کے بین گورین ہوائی اڈے کے مرکزی ٹرمینل کے قریب آ کر گرا۔
آن لائن پوسٹ کی گئی غیر تصدیق شدہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ تل ابیب کے مضافات میں ہوائی اڈے کے قریب دھوئیں کے بادل بن رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے ایمرجنسی سروسز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ دھماکے سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پناہ گاہ کی طرف سے جاتے ہوئے مزید دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’جو کوئی ہمیں مارے گا، ہم اسے سات گنا زیادہ زور سے ماریں گے۔‘
حوثی باغیوں کے ترجمان یحیٰ سری نے ایک ٹی وی بیان میں کہا ہے کہ اس وقت اسرائیل کا ایئرپورٹ فضائی سفر کے لیے محفوط نہیں ہے۔
یہ ایئرپورٹ اب عارضی تعطل کے بعد پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ جب میزائل اسرائیل کی طرف فائر کیا گیا تو ملک کے مختلف حصوں میں سائرن بجنا شروع ہو گئے اور اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس میزائل کو مار گرانے میں ناکامی سے متعلق وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ایک سینیئر اسرائیلی پولیس کمانڈر نے صحافیوں کو میزائل گرنے کی جگہ پر گڑھا دکھایا، جو ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق ٹرمینل تھری پارکنگ لاٹ کے قریب سڑک کے کنارے گرا تھا۔
انھوں نے کہا کہ اس میزائل سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیل کے چینل 12 نیوز نے کہا کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اتوار کو وزرا اور دفاعی حکام سے ملاقات کرنے والے ہیں تاکہ اس حملے کی جوابی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
یمن میں قائم ایک ایرانی حمایت یافتہ باغی گروپ حوثیوں نے غزہ میں حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے باقاعدگی سے اسرائیل پر میزائل حملے کیے ہیں۔ اسرائیل کے جدید ترین فضائی دفاع کے نظام سے ان حملوں کو ناکام بنا دیا جاتا رہے۔
یہ گروپ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے بھی کرتا رہا ہے، جس کے جواب میں امریکہ نے اس کے خلاف بمباری کی مہم کی قیادت کی ہے – جس میں برطانیہ نے مدد کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C